وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نوادرات کی بازیافت

Posted On: 16 DEC 2024 4:18PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اشیاء پہلے ہی نیویارک میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کے دفتر کے حوالے کر دی گئی ہیں۔297 نوادرات کی امریکہ سے ہندوستان منتقلی کے لیے منظوری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

ہندوستان کا محکمہ آثار قدیمہ اپنے دائرہ اختیار میں یادگاروں، مقامات اور نوادرات کے تحفظ کے لیے پر عزم  ہے۔ ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ کی باقاعدہ نگرانی اور وارڈ کے عملے کے علاوہ ضرورت کے مطابق پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی تعینات کی گئی ہے۔ جب بھی نوادرات کی چوری کی اطلاع ملتی ہے تو متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول کسٹم ایگزٹ چینلز کو ’’لُک آؤٹ نوٹس‘‘ جاری کیا جاتا ہے تاکہ وہ چوری شدہ نوادرات کا پتہ لگایا جاسکے اور اس کی غیر قانونی برآمدات کو روکنے کے  لیے مستعد رہا جاسکے۔

 

***************

(ش ح۔ ش م۔ش ت)

U:4084


(Release ID: 2084904) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Hindi