قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے راجستھان کے دوسہ میں تقریباً 56 گھنٹے تک 150 فٹ گہرے بورویل میں پھنسے پانچ سالہ لڑکے کی موت کی اطلاع پر از خود نوٹس لیا


مشاہدہ سے ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ اور مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر حکام اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے عمل نہیں کر رہے ہیں

چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، راجستھان کو نوٹس جاری کیا، دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

رپورٹ میں ایف آئی آر کی حیثیت، ذمہ دار سرکاری حکام کے خلاف کارروائی اور معاوضہ، اگر کوئی، مرنے والے کے لواحقین کو فراہم کیا گیا

Posted On: 16 DEC 2024 3:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 11 دسمبر 2024 کو راجستھان کے ضلع دوسہ میں ایک پانچ سالہ بچہ کی تقریباً 56 گھنٹے تک 150 فٹ گہرے بورویل میں پھنسے رہنے کے بعد موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق بچہ کھیت میں کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا تھا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ناخوشگوار واقعات/ چھوٹے بچوں کے کھلے/ چھوڑ دیے گئے بورویلوں اور ٹیوب ویلوں میں گرنے کے مہلک حادثات کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ اور مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر حکام کی طرف سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے ۔ یہ ظاہری لاپروائی نہ صرف ان کی طرف سے فرض سے غفلت کے مترادف ہے بلکہ لوگوں کے زندگی کے حق کی خلاف ورزی کے مترادف بھی ہے۔

اس کے مطابق کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈائرکیٹر جنرل آف پولیس، راجستھان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس میں رپورٹ شدہ معاملے میں درج ایف آئی آر کی حیثیت، ذمہ دار عوامی حکام کے خلاف کارروائی اور مرنے والے کے قریبی رشتہ داروں (این او کے ) کو فراہم کردہ معاوضہ، اگر کوئی ہے تو شامل کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر 2024 کو معصوم بچے کو بیہوشی کی حالت میں رسی سے بورویل سے نکالا گیا تھا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

*****

(ش ح۔ ش م۔ش ت)

U:4075


(Release ID: 2084842) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Gujarati