نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

’’ آئینِ ہند کے 75 سال کا شاندار سفر‘‘ کے موضوع پر بحث سے پہلے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے افتتاحی کلمات کا متن

Posted On: 16 DEC 2024 11:48AM by PIB Delhi

معزز اراکین، آج ہم اپنے ملک کی تاریخ کے ایک اہم لمحے - 26 نومبر 1949 کو اپنے آئین کی منظوری کی 75 ویں سالگرہ- کی دو روزہ یادگاری تقریب کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ سنگ میل ہمیں نہ صرف جشن منانے کی دعوت دیتا ہے، بلکہ اپنے  اس سفر پر گہرائی سے غور و فکر کرنےاور آگے کی راہ ہموار کرنے کی دعوت بھی دیتا ہے۔

یہ آئین دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد رہا ہے، جو اس کے معماروں کی گہری دانشمندی اور ہمارے جمہوری جذبہ کے لچیلے پن کا ثبوت ہے۔

آیئے اگلے دو دنوں میں اس ایوان میں اس موقع کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ ہمارےمباحثوں سے ہمارے پارلیمانی اداروں کے درمیان تعلق مضبوط ہو جس سے 1.4 ارب لوگوں کو فائدہ ہواور ان کی توقعات اور خواہشات کی تکمیل ہو۔

جیسا کہ ہماری نظر 2047 پر ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے سو سال مکمل کرے گا،تو آئیے اپنے مباحثوں سےوکست بھارت کے اپنے وژن کی سمت کو واضح کریں۔

 

******************

U. No. 4056

(ش ح ۔ک ح)


(Release ID: 2084718) Visitor Counter : 23