ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’وراثت‘‘- بھارت کی ہاتھ سے بنی ساڑیوں کا جشن


قومی مرکز برائے ورثہ جاتی کپڑا صنعت (ہینڈ لوم ہاٹ) جن پتھ، نئی دہلی میں خصوصی ہینڈلوم ساڑی نمائش

Posted On: 15 DEC 2024 4:44PM by PIB Delhi

کپڑا صنعت کی وزارت، حکومت ہند نئی دہلی کے جن پتھ پر واقع ہینڈلوم ہاٹھ میں 15 دسمبر سے 28 دسمبر 2024 تک، ’’وراثت ساڑی میلہ2024‘‘نامی بڑی تقریب کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے۔

2022-23 اور 2023-24 کے دوران منایا گیا ’’وراثت ساڑی میلہ‘‘ بہت کامیاب ثابت ہوا تھا ، جسے مختلف عمر کے زمروں پر مشتمل تقریباً 20000 افراد کی ایک متاثر کن تعداد نے ملاحظہ کیا تھا، اور اس شعبے کی جانب توجہ مرکوز کرائی تھی۔

تقریبات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، "وراثت ساڑی میلے2024" کے تیسرے ایڈیشن میں ملک کے مختلف حصوں کی ہینڈلوم ساڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ملک بھر میں ہینڈلوم بنانے والوں، ساڑیوں کے ڈیزائنروں اور ساڑی پسند کرنے والوں اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ اس تقریب میں بھارت کے ہینڈلوم ورثے کی نمائش کی جائے گی۔

یہ تقریب ہینڈلوم شعبے کی روایت اور صلاحیت دونوں کا جشن منائے گی۔ قوی امکان ہے کہ یہ تقریب ساڑی بُنائی کی دیرینہ روایت پر ازسر نو توجہ مرکوز کرے گی  اور اس طرح ہینڈلوم برادری کی آمدنیوں میں اضافہ کرے گی۔

تقریب کی جھلکیاں:

مقامی ہینڈ لوم اور دستکاریوں کی براہ راست خوردہ فروشی کے لیے ہینڈلوم بنکروں اور صناعوں  کے لیے 80 اسٹالز

ہندوستان کی شاندار ہینڈلوم ساڑیوں کا خصوصی طور پر تیار ڈسپلے

لوم اور کرافٹ کا راست مظاہرہ

ساڑیوں اور پائیداری کے موضوع پر ورشاپس اور بات چیت

بھارت کے لوک رقص

مزیدار مقامی کھانے وغیرہ

ہینڈلوم شعبہ ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے، اس کے علاوہ یہ ایک اہم شعبہ ہے جو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو خاص طور پر خواتین کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ بھارت کے ہینڈلوم شعبے میں 35 لاکھ سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ ہتھ کرگھے کی بُنائی کے فن میں روایتی قدریں وابستہ ہیں اور ہر علاقے میں شاندار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ہینڈلوم مصنوعات کی انفرادیت جیسے کہ پیٹھانی، کوٹ پیڈ، کوٹا ڈوریا، تانگیل، پوچمپلی، کانچی پورم، تھروبونم، جمدانی، سانتی پوری، چندری، مہیشوری، پٹولا، موئرنگفی، بنارسی بروکیڈ، تنچوئی، بھاگلپوری سلک، باون بوٹی، پشمن وغیرہ، خصوصی فن کے ساتھ چند نام، بنائی، ڈیزائن اور روایتی شکلیں، دنیا بھر سے ساڑی سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

حکومت ہند نے مصنوعات کی انفرادیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور انہیں ایک علیحدہ شناخت دلانے کے لیے صفر نقائص اور ماحول پر صفر اثر کے ساتھ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے ہینڈلوم کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ یہ خریدار کے لیے اس بات کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے کہ خریدا جانے والا پروڈکٹ حقیقی طور پر ہاتھ سے بنا ہوا ہے۔ نمائش میں موجود تمام نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی شاندار مصنوعات کی نمائش کریں ۔ واضح ہو کہ اس تقریب کا مقصد ہینڈلوم ساڑیوں کی منڈی اور ہینڈلوم برادری کی کمائی میں اضافہ لانا ہے۔

’’وراثت- ساڑی میرا فخر ‘‘ نامی یہ اہم ساڑی میلہ اور نمائش 15 دسمبر سے 28 دسمبر 2024 تک ، صبح11 بجے سے شام 8بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

#MySariMyPride, #MyProductMyPride

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4038


(Release ID: 2084632) Visitor Counter : 17


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Marathi