وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سپرابل جناسیوا جناب جنرل اشوک راج سگدل کا بھارت کا کامیاب دورہ: دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور اہم  سنگ میل حاصل کرنے کی جانب قدم

Posted On: 15 DEC 2024 12:07PM by PIB Delhi

نیپالی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف سپرابل جناسیوا جناب  جنرل اشوک راج سگدل کا 11 سے 14 دسمبر 2024 تک بھارت کا دورہ، نیپالی فوج اور بھارتی فوج کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعلقات کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے سینئر رہنماؤں اور حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوئیں، جنہوں نے دوطرفہ عسکری تعاون، تبادلے، اور اسٹریٹجک و دفاعی مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کی بنیاد فراہم کی۔

اپنے دورے کے دوران، جنرل اشوک راج سگدل نے اپنے بھارتی ہم منصب   بھارتی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی سے  ایک سلسلہ وار تعمیری گفتگو کی۔ ان ملاقاتوں کا محور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو وسعت اور گہرائی دینا تھا۔ اس دورے کے نتیجے میں متعدد اہم فیصلے سامنے آئے ہیں جو دونوں اقوام کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

دورے کے اہم نتائج:

  • اعلیٰ سطحی ملاقاتیں: چیف آف دی آرمی اسٹاف، نیپالی فوج نے بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد بھارت اور نیپال کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا:
  • جناب راجناتھ سنگھ، معزز وزیر دفاع۔
  • جناب اجیت ڈوول، قومی سلامتی کے مشیر۔
  • جنرل انِل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف۔
  • جناب راجیش کمار سنگھ، سیکرٹری دفاع۔
  • جناب وکرم مسری، سیکرٹری خارجہ۔
  • بھارتی فوج کی اعزازی جنرل شپ:  نیپالی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف کو بھارتی فوج کی اعزازی جنرل شپ سے نوازا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے۔
      • آئی ایم اے دہرادون میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے نگران افسر: نیپالی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نگران افسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس تقریب میں دو نیپالی کیڈٹس، آفیسر کیڈٹ بنود بھٹہ اور آفیسر کیڈٹ پربین پانڈے کی کمیشننگ بھی شامل تھی۔
      • نیپالی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ: دورے کے دوران نیپالی فوج کی عملی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے معاہدے طے پائے، جن میں مشترکہ مشقوں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی۔ دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی نے نیپالی فوج کو ٹارگٹ پریکٹس ڈرون اور فیلڈ اسپتال سے متعلق طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
      • بھارتی دفاعی صنعتوں کا دورہ(ٹی اے ایس ایل اور بھارت فورج): نیپالی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے بھارت کی اہم دفاعی صنعتوں، بشمول ٹاٹا ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) اور بھارت فورج، پونے کا دورہ کیا۔
      • دوطرفہ مشترکہ مشق سوریہ کرن کا دائرہ کار بڑھانا: بھارتی اور نیپالی افواج کے درمیان اہم مشترکہ فوجی مشق، ’’سوریہ کرن‘‘ کے دائرہ کار کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں دونوں افواج کی تیاریوں کو مزید بہتر بنائے گا، کیونکہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے بڑے شراکت دار ہیں۔
      • طبی تعاون: نیپالی فوج کو اعضاء کی پیوند کاری، زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی، عملے کی ذہنی صحت سے متعلق تجربات کا تبادلہ اور ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں مدد فراہم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
      • ثقافتی تبادلہ: نوجوان افسران اور کیڈٹس کے درمیان ثقافتی تبادلے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
      • سینئر افسران کے مہمان لیکچرز: دونوں افواج کے سینئر افسران ایک دوسرے کے فوجی تربیتی اداروں میں مہمان لیکچرز کے طور پر شرکت کریں گے تاکہ باہمی طور پر سیکھنے سکھانے کو فروغ دیا جا سکے۔
      • اعلیٰ عہدیداروں کے دورے: دونوں افواج کے اہم اسٹاف افسران کے ایک دوسرے کے فوجی اداروں کے دوروں پر بھی بات چیت ہوئی۔
      • بھارتی آرمی ڈے پریڈ میں نیپالی فوجی بینڈ کی شرکت: بھارتی آرمی ڈے پریڈ میں نیپالی فوجی بینڈ کی شرکت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
      • رام مندر، ایودھیا کا ثقافتی دورہ: نیپالی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے رام مندر، ایودھیا کا دورہ کیا، جو بھارت اور نیپال کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مکمل کرنے والے ثقافتی اور روحانی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

جنرل اشوک راج سگدل کا دورہ، بھارتی اور نیپالی افواج کے درمیان طویل عرصے سے قائم دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں بے حد کامیاب رہا۔ مذکورہ بالا مختلف اقدامات، دونوں افواج کے درمیان گہرے تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno- 4034


(Release ID: 2084578) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil