وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے   ایڈمرل  دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف نیول اسٹاف انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 14 DEC 2024 3:05PM by PIB Delhi

ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف دی نیول اسٹاف(سی این ایس)، 15 سے 18 دسمبر 24 تک انڈونیشیا کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ بحریہ کے تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا  بنانے کی غرض سے یہ دورہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اس دورے کے دوران، سی این ایس انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی حکومت اور دفاعی حکام کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے جن میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع جناب سجافری سجم الدین، انڈونیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل اگس سوبیانتو اور انڈونیشیائی بحریہ کے چیف آف اسٹاف، ایڈمرل محمد علی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی تعاون کے وسیع میدانوں کا احاطہ کیا جائے گا، خاص طور پر بحری سلامتی، مشترکہ تربیتی اقدامات اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے راستے تلاش کرنا۔

یہ دورہ ہند بحرالکاہل میں ہندوستان-انڈونیشیا بحری تعاون کے مشترکہ وژن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بحری تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

دونوں بحری افواج کے درمیان موجودہ بحری تعاون متعدد سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں مشترکہ مشقیں، بندرگاہوں کے دورے اور تربیتی اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد صلاحیت سازی  میں اضافہ کرنا ہے۔ فی الحال، 43 واں ہندوستان-انڈونیشیا مربوط گشت (10-18 دسمبر) بین الاقوامی بحری سرحدی لائن (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ جاری ہے۔

 انڈونیشیا میں ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کی مصروفیات سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کی امید ہے، جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں  اضافی  تعاون کو یقینی بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)OKJH.jpeg

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4022

 


(Release ID: 2084447) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil