بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹر گاڑیاں (ای وی ) ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا

Posted On: 13 DEC 2024 3:30PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے آتم نر بھر بھارت  اور وکست بھارت  2047 کے وژن کے ساتھ منسلک مقامی مینوفیکچرنگ کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل (ای وی) ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے درج ذیل اسکیمیں تیار کی ہیں:

  1. پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) اسکیم: پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کو 29 ستمبر 2024 کو الیکٹرک نقل و حرکت کو فروغ دینے اور ملک میں فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اس اسکیم پر  یکم  اپریل 2024 سے 31 مارچ  2026 تک کے دو سالوں کے دوران 10,900 کروڑ  روپے  لاگت آئے گی ۔ اس میں یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر  2024  تک 06 ماہ کی مدت کے لیے نافذ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس)  پی ایم ای- ڈرائیو 2024 اسکیم بھی  شامل ہے۔ اس اسکیم کا مقصدای-2 ڈبلیو، ای- 3 ڈبلیو، ای -ٹرکس، ای -ایمبولینسز اور ای - بسوں کی فروخت کو ترغیب دینا ہے۔ یہ اسکیم چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی اور گاڑیوں کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن میں بھی معاون ہے۔
  2. آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (پی ایل آئی - آٹو) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم: حکومت نے 15 ستمبر 2021 کو پی ایل آئی - آٹو اسکیم کو منظوری دی، جس کا بجٹ  25938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کے لیے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
  3. ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز (اے سی سی) کی تیاری کے لیے پیداوار  سے منسلک  ترغیباتی  (پی ایل آئی) اسکیم: حکومت نے 12 مئی 2021 کو پی ایل آئی – اے سی سی کو منظوری دی، تاکہ ملک میں اے سی سی کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے، جس کا بجٹ 18,100 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم میں 50 گیگا واٹ کی مجموعی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ کی صلاحیت قائم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
  4. (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز (ایف اے ایم ای) اسکیم  کے فیز- II( فیم- II) ؛ فیم- II  کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ کے لئے 11,500 کروڑ روپے کی کل تخمینہ امداد کے ساتھ یکم  اپریل 2019 کو  5 سال کی مدت کے لیے لاگو کیا گیا تھا۔ فیم- II کے تحت، مرحلے وار مینوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی) کو متعارف کرایا گیا تھا ،جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی گھریلو مینوفیکچرنگ، اس کی اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں اور پرزہ جات/ ذیلی حصوں کی گھریلو قیمت میں اضافہ کرنا تھا۔
  5.  پی ایم  ای- بس سیوا – پیمنٹ سکیورٹی  میکنزم (پی ایس ایم) اسکیم: اس اسکیم کو 28 اکتوبر 2024 کو نوٹیفائی  کیا گیا تھا،  اس اسکیم کی لاگت 3,435.33 کروڑ روپے کا ہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی میں مدد کرنا ہے۔ اسکیم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی ایز) کی طرف سے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ای - بس آپریٹرز کو ادائیگی کی حفاظت فراہم کرنا ہے۔
  6. ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کے فروغ کے لیے اسکیم (ایس پی ایم ای  پی سی آئی) : ہندوستان میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے اس اسکیم کو 15 مارچ 2024 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم4150 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کرنے اور تیسرے سال کے آخر میں 25فیصد  کا کم از کم ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) اور پانچویں سال کے آخر میں 50 فیصد  ڈی وی اے  حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

***********

U.No:3979

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2084259) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil