وزارات ثقافت
تاج محل میں رساؤ، دراڑیں اور ٹوٹ پھوٹ
Posted On:
12 DEC 2024 4:55PM by PIB Delhi
اس سال 10 سے 12 ستمبر 2024 تک آگرہ خطے میں تین دن سے زیادہ مسلسل بارش ہوئی۔ اس شدید بارش کی وجہ سے 12 ستمبر 2024 کو تاج محل کے مرکزی مقبرے کی چھت سے پانی کی چند بوندیں ٹپکتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، مانسون کے موسم میں کوئی سنگین رساؤ، دراڑیں اور نقصانات نہیں دیکھے گئے۔
کوئی شدید نقصان نہیں پایا گیا۔ پانی چھوٹے رخنوں کے ذریعے اندر گھس گیا۔ LiDAR اور تھرمل اسکیننگ کا استعمال کرتے ہوئے تفصیلی معائنے کے بعد پانی کے داخلے کو روکنے کے لیے رخنوں اور خالی جگہوں کو سیل کر کے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3937
(Release ID: 2083888)
Visitor Counter : 46