ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: لا نینا کا اثر

Posted On: 12 DEC 2024 3:02PM by PIB Delhi

لا نینا، جو وسطی اور مشرقی بحر الکاہل میں خاص طور پر ٹھنڈے سمندر کی سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) سے مخصوص موسمیاتی رجحان ہے، بھارتی مانسون پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ عام طور پر، لا نیناکے وقت، جنوب مغربی مانسون کے موسم کے دوران بھارت میں معمولی سے لے کر معمول سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں لا نینا برسوں کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہوتی ہے، سوائے ان انتہائی شمالی بھارت اور شمال مشرقی بھارت کے کچھ علاقوں کے،کہ جہاں لا نینا برسوں کے دوران معمول سے کم بارش کا امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، لا نینا برسوں کے دوران موسم سرما میں درجۂ حرارت عام طور پر معمول سے کم رہتا ہے۔ اگرچہ لا نینا کے دوران زیادہ بارش کے سبب سیلاب آسکتا ہے، فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں اور مویشیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم یہ آب باراں سے ہونے والی  زراعت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ لا نینا سے وابستہ بارشوں میں اضافہ بعض اوقات بھارتی خطے میں درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے خریف کی بعض فصلوں کی نشوونما اور تیاری پر اثر پڑسکتا ہے۔

وزارت ملک میں مانسون اور اس سے منسلک بارشوں اور درجہ حرارت کےنمونوں پر،بشمول لانینا کی مدت کے دوران، باقاعدہ مطالعہ کر رہی ہے۔ بھارت کا محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) مسلسل عالمی سطح پر خاص طور پر بحرالکاہل اور بحر ہند میں سمندری سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہے۔ آئی ایم ڈی موسمیاتی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے پیش گوئیاں بھی کرتا ہے اور ہر مہینے اَل نینو-جنوبی اوسیلیشن (ای این ایس او/آئی او ڈی) بلیٹن جاری کرتا ہے (https://www.imdpune.gov.in/cmpg/Product/Enso.php)۔ مزید برآں، آئی ایم ڈی زراعت سے متعلق مخصوص مشورے جاری کرتا ہے تاکہ کسانوں کو لا نینا سے وابستہ شدید موسمی واقعات، جیسے کہ شدید بارشوں یا خشک سالی کے لیے تیاری کرنے میں مدد ملے۔ ان مشوروں میں فصلوں کے انتخاب، آبپاشی کے طریقوں اور سیلاب کی تیاری سے متعلق سفارشات شامل ہو سکتی ہیں۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

U. No. 3899

(ش ح ۔ک ح ۔ج)


(Release ID: 2083739) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil