نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا میری ٹائم ہیریٹیج کانکلیو(آئی ایم ایچ سی) نئی دہلی کی افتتاحی تقریب میں نائب صدرجمہوریہ کے خطاب کا متن(اقتباسات)

Posted On: 11 DEC 2024 2:24PM by PIB Delhi

آپ سب کو  سہ پہر کا سلام۔

 انڈیا میری ٹائم ہیریٹیج سمٹ 2024 کا حصہ بننا میرے لیے ایک خصوصی  اعزاز کی بات ہے، جہاں ہم عالمی بحری امور میں ہندوستان کے مستقبل کا نقشہ بناتے ہوئے اپنے شاندار سمندری ورثے کو منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ جہاں  تاریخ دانوں، ماہرین آثار قدیمہ، پالیسی سازوں اور صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت اس خصوصی شعبے سے وابستہ ہر فرد کی موجودگی واقعی منفرد اور  نہایت متاثر کن ہے۔

لہٰذایہ اجتماع اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں اپنی نوعیت کا یہ اولین اقدام بہت آگے جائے گا۔ معزز سامعین، میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ پچھلی دہائی میں ہم نے اس ملک میں پہلی بار دیکھے ہیں۔ یہ اس ملک کے بہت سے اولین اقدامات میں سے ایک ہے جہاں مختلف شعبوں میں  کوششیں  کی گئی ہیں، یہ قدم  سمندری ورثے کے تعلق سے  ایک پہل ہے۔

ہمارا سمندری ورثہ ہندوستان کی قدیم تہذیب کے تانے بانے میں جڑا ہوا ہے، جس میں صدیوں کی تجارت، ثقافتی  تعاون    اور تبادلہ اور گہری افسانوی اہمیت شامل ہے۔  جوہزاروں سال پر محیط ہماری تہذیبی اخلاقیات اور ورثہ بھی ہمارے سمندری ورثے کی تکمیل کرتا ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب، جس کی حمایت لوتھل اور دھولاویرا کی معروف بندرگاہوں سے ہوئی، نے ہندوستان کی ابتدائی سمندری برتری قائم کی، جس کی تصدیق بحرین اور عمان میں آثار قدیمہ کی دریافتوں سے ہوتی ہے۔

 

معزز سامعین، چانکیہ کے ارتھ شاستر نے بحریہ کی انتظامیہ کا وسیع  خاکہ پیش کیا، جب کہ موریہ سلطنت کا سمندری اثر جنوب مشرقی ایشیا تک پھیل گیا، جس سے کمبوڈیا کے شاندار انگکور واٹ کمپلیکس میں انمٹ ثقافتی ورثہ باقی رہ گیا۔ مجھے انگکور واٹ جانے کا موقع ملا۔ دیکھنے کے بعد ہی یقین کیا جا سکتا ہے اس لیے جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ سے ہمارے غیر ملکی دوستوں کی موجودگی بہت ضروری ہے۔ اور میں اس عظیم موقع پر ان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

 

جنوبی خاندانوں، چولا، چیرا اور پانڈیا نے بحری تجارت میں انقلاب برپا کیا، جس کے بعد کالی کٹ کے دور اندیش حکمرانوں کے عہد میں وجےنگر سلطنت کے دوران قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ وقت کی تنگی کی وجہ سے، میں تفصیل سے نہیں بتا رہا ہوں، لیکن یہ بہت دلچسپ، معلوماتی، روشن اور دل کش  ہے۔  جس سے متجسس ذہنوں کو یہ  نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس روشنی بخشے گا۔

 

چھترپتی شیواجی مہاراج کی مضبوط بحریہ نے کامیابی کے ساتھ غیر ملکی تسلط کو چیلنج کیا، جب کہ ہندوستانی سمندری مہارت کو اس وقت ثبوت ملا جب ایک گجراتی ملاح نے واسکو ڈی گاما کو ہمارے ساحلوں تک پہنچایا۔ ہندوستانی بحریہ کا مقدس نعرہ‘شام نو ورون’ بحری افواج کے لیے ہمارے پائیدار احترام کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے، پانی کا خدا ہمارے لیے اچھا ہو۔

 

معزز سامعین، یہ ہماری تہذیبی اخلاقیات کی روح اور جوہر ہے۔ لوتھل میں واقع نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس ہمارے سمندری ورثے کو عزت دینے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی مثال پیش کرتا ہے اور میں آپ کو بتاتا چلوں، معزز سامعین، یہ بات خوش آئند ہے کہ یہ حکومت کی طرف سے گزشتہ دہائی میں ان سمتوں میں اٹھائے گئے بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے۔

 

جدید ہندوستان کی سمندری طاقت تمام شعبوں میں نظر آتی ہے، بشمول اس کی 7,500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی، 13 بڑی بندرگاہیں اور 200 غیر اہم بندرگاہیں، جو اسے ایک غیر متنازعہ سمندری طاقت کے طور پر قائم کرتی ہے۔ ہماری بندرگاہ کی 1,200 ملین ٹن کارگو کی سالانہ ہینڈلنگ کی قابل ذکر صلاحیت ہمارے معاشی منظر نامے میں میری ٹائم سیکٹر کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ بحری شعبہ ہندوستان کے تجارتی حجم کا غیر معمولی 95فیصد سہولت فراہم کرتا ہے اور بحر ہند کے ہمارے اسٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی قیمت کا 70فیصد حصہ بناتا ہے۔

 

اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پائیدار سمندری وسائل کے استعمال پر زور دیتے ہوئے، ہندوستان حکمت عملی کے ساتھ اپنی نیلی معیشت کو ترقی دے رہا ہے۔ 2030 تک  گلوبل  بلیو معیشت  کے 6 ٹریلین امریکی ڈالر  تک پہنچنے کی پیش گوئی کے ساتھ، ہندوستان کا سمندری شعبہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر ملک کو  اُبھرنے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

ویژنری ساگر مالا پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے صنعتی کلسٹرز کے ساتھ بندرگاہوں کو مربوط کرتا ہے، لاجسٹک نیٹ ورکس کو بہتر بناتا ہے اور جامع ساحلی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ کوسٹل شپنگ بل 2024 ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرتا ہے اور ملٹی موڈل تجارتی رابطے کووسعت دیتا ہے۔

 

معزز سامعین حقیقت میں گزشتہ دہائی کے دوران، ہم نے قوانین کے لحاظ سے بھی نوآبادیاتی وراثت سے خود کو آزاد کیا ہے۔ جب جدید ٹیکنالوجیز بشمول خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو ہمارے قوانین بہت آگے نظر آتے ہیں۔ درحقیقت ہم ایک نئے صنعتی انقلاب کے عروج پر ہیں اور اس نئے صنعتی انقلاب میں سامعین کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہندوستان سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

 

ہندوستان آج ایک اُبھرتی ہوئی بحری طاقت کے طور پر کھڑا ہے، جو اپنے جغرافیائی محل وقوع اور جدید بنیادی ڈھانچہ  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی سمندری اقدامات کی قیادت کر رہا ہے۔ جدید ترین میری ٹائم ڈپلومیسی، خاص طور پر ساگر جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں اور ہند-بحرالکاہل خطے میں علاقائی استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں۔  ہندوستان  پہل کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رہنمائی کر رہا ہے کہ سمندر میں قواعد پر مبنی حکمرانی کو زیادہ حمایت حاصل ہو۔

 

مجھے یقین اور امید ہے کہ یہ دو روزہ میری ٹائم ہیریٹیج سمٹ 2024 پائیدار اختراع کی طرف بڑھتے ہوئے ہمارے سمندری ورثے کا احترام کرنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی تجدید کرتا ہے۔

 

معزز ممبران، ہندوستان نے ایک بے مثال اقتصادی عروج، بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی، گہری ڈیجیٹلائزیشن کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس نے اپنے آپ کو ایک یا دو سال کے اندر تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بننے کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ہندوستان، ایک ترقی یافتہ ملک، اب کوئی خواب نہیں رہا، یہ ایک مقصد ہے۔ ایک مقصد جو یقینی طور پر حاصل کیا جائے گا۔ ہندوستان اب امکانات کا ملک نہیں رہا، ہندوستان ترقی کر رہا ہے، یہ ترقی رک نہیں سکتی۔ عالمی اداروں نے ہندوستان کی ترقی کو باقی دنیا کے لیے رول ماڈل کے طور پر سراہا ہے۔

 

ہمیں یقینی طور پر اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ورلڈ اکنامک فورم جیسے عالمی ادارے ہندوستان کو سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے ایک ترجیحی منزل  کی حیثیت سے دیکھتے  ہیں۔ کسی بھی میدان میں چاہے وہ سمندر ہو، نیلی معیشت ہو، زمین پر ہو، آسمان پر ہو یا خلا میں، ہندوستان کا عروج بے مثال ہے۔ ہمارا میراتھن مارچ 2047 تک، جب ہم ایک ترقی یافتہ قوم کے طور پر اپنی آزادی کی صد سالہ جشن منائیں گے، ہمارے نوجوان، ہمارے شہری اس میں شامل ہورہے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس کے تمام شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ کسی بھی میدان میں ہندوستان کا عروج عالمی ہم آہنگی، عالمی امن کے لیے خوش آئند ہے۔ حال ہی میں عالمی پلیٹ فارم، جی 20  میں، ہندوستان نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہم عالمی شمولیت پر یقین رکھتے ہیں۔

 

چنانچہ تین مختلف اقدامات کئے گئے، جن میں افریقی یونین کو جی 20 کے رکن کے طور پر شامل کرنا، اسے ریڈار پر لانا، عالمی جنوب کو زیادہ توجہ میں لانا، اور سمندری شعبے کےسلسلے میں، گزرنے، زمین، سمندر اور زمین کا دوبارہ تصور کو یقینی بنانا  ہے۔  جو بہت پہلے سے موجود تھا۔ اور اس طرح، جب اس طرح کے اقدامات اتنی کامیابی سے انجام پاتے ہیں، تو  میرے لئے لازمی ہوجاتا ہے  کہ  دل کی  گہرائیوں سے اس کی تعمیر کی جائے۔

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور گجرات کی حکومت اور اس اہم تقریب میں تعاون کرنے والے تمام معززین اور جو اس میں  اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں  ان کی خدمات قابل ستائش ہے۔ لیکن اس میں  وزیرمحترم  کے اہم کردار کو سامعین کے سامنے  واضح کررہا ہوں ، یورپ میں  جنوب  مشرقی ایشیا کے  ہمارے دوست، تاریخ دان، ماہرین آثار قدیمہ، پالیسی ساز، جو اس شعبے سے خاص طور پر دلچسپی رکھتے ہیں، اور وہ لوگ جو اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آنے والے سالوں میں ہم اپنی توقعات سے کہیں زیادہ حاصل کریں گے۔

 

آئیے ہم مل کر آگے کا راستہ بنائیں، ایک خوشحال اور پائیدار سمندری مستقبل کا ،جو کل کے امکانات کو اپناتے ہوئے ہمارے ماضی کا احترام کرے۔

 

میں عزت مآب وزیرموصوف  کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس موقع کا گواہ بننے کا  موقع فراہم کیا  جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے، جو  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اپنی نوعیت کے اولین  اقدامات میں سے ایک ہے۔

بہت شکریہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔رض

U-3871


(Release ID: 2083588) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Kannada