مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات اور نیٹ ورکنگ سے متعلق مصنوعات کے لیے پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم

Posted On: 11 DEC 2024 4:10PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کی غرض سے، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 13-01/2020-آئی سی مورخہ 24.02.2021 کے ذریعہ ٹیلی مواصلات اور نیٹ ورکنگ کی مصنوعات کے لیے پیداواریت سے مربوط ترغیبات (پی ایل آئی) کی مشتہری کی، جس میں تفصیلی ترغیباتی ڈھانچہ اور اہلیت سے متعلق معیار کے بارے میں بتایا گیا ہے، نوٹیفکیشن https://dot.gov.in/pli-scheme پر دستیاب ہے۔ اسکیم سے متعلق رہنما خطوط میں ماہ جون 2022 میں ترمیم کی گئی اور  بھارت میں ڈیزائن کی گئیں ، تیار کی گئیں اور مینوفیکچرکی گئیں مصنوعات کے لیے ایک فیصد کے بقدر اضافی ترغیبات فراہم کی گئیں۔

ٹیلی مواصلات اور نیٹ ورکنگ سے متعلق مصنوعات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 42مستفیدین کو منظوری دی جا چکی ہے۔ 31.10.2024 تک، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ایز) اور غیر ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ کی گئی حقیقی سرمایہ کاری کے بالمقابل عہد بند سرمایہ کاری کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں

 (رقم کروڑ روپے میں)

زمرہ

عہد بند سرمایہ کاری

حقیقی سرمایہ کاری

ایم ایس ایم

644

369

غیر ایم ایس ایم ای

3,370

3,629

میزان(تقریباً)

4,014

3,998

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3845


(Release ID: 2083428) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Tamil