مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاک خانہ خدمات
Posted On:
11 DEC 2024 4:11PM by PIB Delhi
ملک بھارت میں 164987 ڈاک خانے موجود ہیں (صدر ڈاک خانے، ذیلی ڈاک خانے اور برانچ ڈاک خانے) جن میں 75800677 بچت کھاتے ہیں۔
بچت کھاتہ داروں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم)، چیک بک کا اجراء، انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، مختلف قسم کے ایس ایم ایس الرٹس، بیلنس اور اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ دیکھنے کے لیے ای پاس بک، بینک اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی، پوسٹ آفس کھاتوں اور اس کے برعکس نیشنل الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر (این ای ایف ٹی) اور ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس) کے ذریعے، بینک کھاتوں میں سود اور میچورٹی رقم جمع کرنے کے لیے الیکٹرانک کلیئرنگ سروسز (ای سی ایس) کی سہولت، کور بینکنگ سسٹم (سی بی ایس) کے تحت انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) کی سہولت حاصل ہیں۔
ملک کے تمام مواضعات پر محیط دیہی علاقوں میں 1,49,164 ڈاک خانے (صدر ڈاک خانے، ذیلی ڈاک خانے اور برانچ ڈاک خانے) موجود ہیں جن میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں 2017-18 سے 2021-22 میں کھولے گئے 4903 ڈاخ خانے بھی شامل ہیں۔ 2023-24 میں 5746 نئے ڈاک خانے کھولے گئے تاکہ مالی شمولیت کے لیے 5 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر بغیر بینک والے گاؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔
اطلاعاتی تکنالوجی (آئی ٹی) جدیدکاری پروجیکٹ کے تحت ملک کے تمام محکمہ جاتی ڈاک خانوں کو کمپیوٹرائزکرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کے تحت جوڑا گیا ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں مصروف عمل برانچ ڈاک خانوں کو آن لائن ڈاک، مالیاتی اور بیمہ لین دین کے لیے موبائل آلات، بائیو میٹرک آلات اور تھرمل پرنٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3846
(Release ID: 2083419)
Visitor Counter : 17