مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں میں بی ایس این ایل خدمات
Posted On:
11 DEC 2024 4:12PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) خدمات کی کوالٹی (کیو او ایس) کے مختلف معیارات کے پیمانے پر ٹیلی کام خدمات فراہم کاروں کی کارکردگی کی باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کرتی ہے۔ گذشتہ چار سہ ماہیوں (یعنی دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی سے لےکر ستمبر 2024 تک) کے لیے شمال مشرقی خطے اور آسام ایل ایس اے (لائسنس سروس ایریا) میں موبائل خدمات سےمتعلق کارکردگی نگرانی رپورٹ (پی ایم آر) کے مطابق، بی ایس این ایل کیو او ایس معیارات سےمتعلق متعدد نیٹ ورک کے معیارات پر پورااتر رہا ہے۔
ملک کے شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ، حکومت ڈیجیٹل بھارت ندھی (جسے پہلے یو ایس او ایف کہا جاتا تھا) کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے جن میں (1) ملک بھارت میں غیر احاطہ شدہ مواضعات میں 4جی موبائل خدمات فراہم کرانے کے لیے 4جی کلی پروجیکٹ (2)بی او پی/ بی آئی پیز میں 4جی پر مبنی موبائل خدمات کی فراہمی کے لیے بارڈر آؤٹ پوسٹس (بی او پی)/ بارڈر انٹیلی جینس پوسٹس (بی آئی پی) پروجیکٹس، (3) شمال مشرقی خطے میں غیر احاطہ شدہ مواضعات میں اور قومی شاہراہوں پر موبائل احاطہ فراہم کرنے کی غرض سے موبائل کنکٹیوٹی کے لیے جامع ٹیلی مواصلات ترقیاتی منصوبہ (سی ٹی ڈی پی)، اور (4) بھارت نیٹ پروجیکٹ، جو کہ ملک بھارت میں مطالبے پر تمام تر گرام پنچایتوں (جی پیز) اور مواضعات کے لیے براڈ بینڈ کنکٹیویٹی فراہم کرانے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے، جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔
یہ اطلاع مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3843
(Release ID: 2083390)
Visitor Counter : 13