اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کل ‘ گرین اسٹیل کی ٹیکسونومی’ کا اجرا کریں گے


ہندوستان اس سمت میں پہل کرنے والا پہلا ملک ہے

گرین اسٹیل ٹیکسونومی ہندوستان کی اسٹیل صنعت کو زیادہ پائیدار ، کم کاربن والے شعبے میں تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے

Posted On: 11 DEC 2024 3:45PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی کل (12 دسمبر 2024 کو) نئی دہلی کے ہال نمبر 5 ، وگیان بھون میں ہونے والی ایک تقریب میں ہندوستان کے لیے گرین اسٹیل کی ٹیکسو نومی( خصوصیات پر مبنی درجہ بندی) کی نقاب کشائی کریں گے ۔ اس تقریب میں اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما کے ساتھ ساتھ اسٹیل کی وزارت کے افسران ، دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ، سی پی ایس ایز ، اسٹیل صنعت سے وابستہ ہستیاں ، تھنک ٹینکس ،تعلیمی ادارے اور ہندوستان میں غیر ملکی مشن شرکت کریں گے ۔

2070 تک ملک کے خالص صفر کے ہدف کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے ، اسٹیل کی وزارت نے اسٹیل کی صنعت سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مختلف اہم اقدامات کیے ہیں ۔ اس کے بعد  شراکتداروں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد گرین اسٹیل کی ٹیکسونومی تیار کی گئی ہے ۔

گرین اسٹیل ٹیکسونومی اسٹیل کی پیداوار میں گرین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ایک واضح فریم ورک کی وضاحت کرکے ہندوستان کی اسٹیل انڈسٹری کو زیادہ پائیدار ، کم کاربن والے شعبے میں تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔ اس شعبے کو کاربن سے پاک کرنے اور سبز خصوصیات والی مصنوعات کی مانگ پیدا کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی تیار کرنا لازمی شرط ہے۔ عالمی سطح پر ابھی تک گرین اسٹیل کی کوئی عام طور پر قبول شدہ تعریف نہیں ہے ، حالانکہ متعدد تنظیمیں اور مختلف ممالک اس پر کام کر رہے ہیں ۔ ہندوستان اس سمت میں پہل کرنے والا پہلا ملک ہے۔

ہندوستان کے اندر ، ایک منصفانہ اور واضح تعریف تیار کرنے سے پیداوار کے مختلف راستوں میں اضافی ڈی کاربونائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس شعبے کی لاگت سے موثر ڈی کاربونائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی ، رپورٹنگ اور تصدیق (ایم آر وی) گرین اسٹیل سرٹیفیکیشن اور رجسٹری سے لیس ایکو سسٹم بنانا اہم ہوگا ۔

یہ ٹیکسونومی گرین اسٹیل مارکیٹ کی ترقی ، گرین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے ، سبز اختراعات کے مضبوط ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار کرنے اور اس طرح عالمی صنعتی ڈی کاربونائزیشن کے منظر نامے میں ہندوستان کے کردار کو بڑھانے کے لیے ایک بنیادی ٹول کے طور پر بھی کام کرے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ۔ص ج

U-No. 3827


(Release ID: 2083265) Visitor Counter : 29