شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق خصوصی انفرااسٹرکچر ترقی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس)

Posted On: 11 DEC 2024 3:41PM by PIB Delhi

شمال مشرق خصوصی انفرااسٹرکچر ترقی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کو 2017-18 میں ایک نئی مرکزی شعبے کی اسکیم کے طور پر منظور کیا گیا تھا اور 2022-23 میں اس کی  دو اجزاء میں دوبارہ تشکیل کی گئی،  یعنی این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکیں) اور این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں کے علاوہ انفرااسٹرکچر) تاکہ سڑک کے شعبے میں کسی بھی قسم کے دہراو  سے بچا جا سکے۔  یہ کام  اخراجات  سے متعلق   مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی سفارشات اور حکومت کی منظوری کے مطابق کیا گیا۔

31 اکتوبر 2024 تک شمال مشرق خصوصی انفرااسٹرکچر کی ترقی اسکیم کے تحت 30 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن کی مالیت 886.14 کروڑ روپے ہے (جن میں سے 10 منصوبے این ای ایس آئی ڈی ایس  (او ٹی آر آئی ) کے تحت 163.46 کروڑ روپے کی لاگت سے اور 20 منصوبے این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت 722.68 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں)۔ 

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

**************

 

ش ح ۔م م۔ خ م

U. No.3824


(Release ID: 2083264) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil