شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معاشی ترقی کے لئے شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے انویسٹ انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ

Posted On: 11 DEC 2024 3:40PM by PIB Delhi

شمال مشرقی (این ای ) ریاستوں کی  سرمایہ کاری کے فروغ   کی ایجنسی (انویسٹمنٹ  پروموشن ایجنسی -آئی پی اے ) کو مستحکم کرنے اور ان ریاستوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، سہولت فراہم کرنے اور بڑھانے کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے انویسٹ انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔ اس میں جو  سرگرمیاں اور خدمات  شامل ہیں ان میں سرمایہ کاری سہولیات کی آسانی، مرکوز سرمایہ کاری، سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور کاروبار کرنے کی آسانی ( ای او ڈی بی)، سرمایہ کاری کے لیے باہمی مفید شراکت داریوں کا فروغ،  سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی تیاری میں معاونت، اہم ترقی کے شعبوں کی شناخت اور سرمایہ کاری و تجارت کے لیے شراکت داری بنانا شامل ہیں؛ جو شمال مشرقی ریاستوں کے وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

***************

ش ح ۔م م۔ خ م

U. No.3823


(Release ID: 2083248) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil