وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع اور ان کے روسی ہم منصب نے ماسکو میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے ’میک ان انڈیا‘ منصوبوں میں روسی صنعتوں کی شرکت کو بڑھانے کے نئے مواقع پر زور دیا

سال دو ہزار اکیس سے اکتیس تک کے لیے فوجی تکنیکی تعاون کے معاہدے کو عملی شکل دینے سے ’میک ان انڈیا‘ کو ضروری تحریک ملے گی: جناب اینڈری بیلوسوف

Posted On: 10 DEC 2024 7:00PM by PIB Delhi

فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن کا اکیسواں اجلاس 10 دسمبر 2024 کو ماسکو میں ویر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور روس کے وزیر دفاع جناب آندرے بیلوسوف کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اور اس نے خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2024 کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے روس کے دو دوروں سمیت حالیہ تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے تمام شعبوں اور صنعتی تعاون کے درمیان اپنی گھریلو دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ’میک ان انڈیا‘ منصوبوں میں روسی صنعتوں کی شرکت کو بڑھانے کے نئے مواقع پر زور دیا۔ انھوں نے روس کے ساتھ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے وزیر دفاع کو آئی این ایس تشیل کے شروع ہونے پر مبارک باد دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2021-31 کے لیے فوجی تکنیکی تعاون کے معاہدے کو عملی شکل دینے سے ’میک ان انڈیا‘ کو ضروری تحریک ملے گی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر بیلوسوف کو 2025 میں IRIGC-M&MTC کے 22ویں اجلاس کی شریک صدارت کے لیے ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ دعوت قبول کر لی گئی۔

آخر میں، دونوں وزرا نے 21ویں IRIGC-M&MTC میٹنگ کے پروٹوکول پر دستخط کیے جس میں تعاون کے جاری اور ممکنہ شعبوں کو اجاگر کیا گیا۔

میٹنگ سے پہلے، وزیر دفاع نے وسطی ماسکو میں روسی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ قبل ازیں انھوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران مارے گئے سوویت فوجیوں کی یاد میں ماسکو میں ’نامعلوم فوجیوں کے مقبرے‘ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 

 

 

***********

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 3768


(Release ID: 2082938) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil