بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیڈ ای ٹی ز کی مینوفیکچرنگ

Posted On: 10 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  دی کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے 29 ستمبر 2024 کو پی ایم ای -ڈرائیور اسکیم کو مطلع کیا، جس کا بجٹ 10,900 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 500 کروڑ روپے ای ٹرکوں اور دیگر ابھرتی ہوئی ای وی کے لیے ڈیمانڈ مراعات کی شکل میں مختص کیے گئے ہیں۔

بھارت میں آٹوموبائل اور آٹو اجزاء کی صنعت کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کو حکومت نے 23 ستمبر 2021 کو ایڈوانسڈ آٹو موٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی ) پروڈکٹس (بشمول ای-ٹرکس) کے لیے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مطلع کیا۔ کم از کم 50فیصد ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) کے ساتھ اے اے ٹی مصنوعات کی تیاری اور آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے مالیاتی ترغیبات کی تجویز ہے تاکہ گھریلو ترقی کو فروغ دیا جاسکے ۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے 29 ستمبر 2024 کو 10,900 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کو مطلع کیا۔ اس اسکیم میں الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف زمروں کے لیے مناسب پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے 2,000 کروڑروپے کی امداد کا تصور کیا گیا ہے۔

*******

ش ح۔ ام

U NO   3755


(Release ID: 2082884) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil