دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت خود سروے

Posted On: 10 DEC 2024 3:09PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر سیکھر پیماسانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ دیہی ترقیات کی وزارت پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی- جی)  نافذ العمل  یکم اپریل، 2016  میں دیہی علاقوں میں ’’سب کے لیے مکان‘‘ کے مقصد کو پورا  کرنے کے لیے بنیادی سہولیات سے آراستہ پکے مکانات کی تعمیر کے لیے اہل دیہی گھرانوں کو مدد فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔ پی ایم اے وائی- جی کے تحت ابتدائی ہدف مالی سال17-2016 سے24-2023 کے دوران 2.95 کروڑ مکانات کی تعمیر تھا۔ حکومت ہند نے 2 کروڑ اضافی مکانات کی تعمیر کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے مالی سال 25-2024سے29-2028 کے دوران مزید 5 سالوں کے لیے اسکیم کے نفاذ کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اسکیم کے تحت حذف شدہ اہلیت  کا استعمال کرتے ہوئے اہل دیہی گھرانوں کی شناخت کے لیے آواس + فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بھی منظوری فراہم کی گئی ہے۔ حکومت ہند کی منظوری کے مطابق، اس اسکیم کے تحت اضافی اہل دیہی گھرانوں کی شناخت کے لیے ایک سروے کیا جا رہا ہے۔ یہ سروے آواس+  2024موبائل ایپ کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو پہلے ہی 17ستمبر2024 کو شروع کیا جا چکا ہے۔ اس ایپ میں پہلے سے رجسٹرڈ سرویئرز کے ذریعے خود سروے اور معاون سروے دونوں کا انتظام ہے۔

 رجسٹرڈ سروے کرنے والوں کے لیے اورینٹیشن ورکشاپس چل رہی ہیں اور آج تک 26 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم اے وائی- جی کو نافذ کرنے والے 2 لاکھ سے زیادہ سرویئروں اور دیگر فیلڈ فنکشنز کو آواس+  2024 موبائل ایپ کے طریقہ کار اور استعمال سے واقف کرایا  گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U- 3730    


(Release ID: 2082711) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil