نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
انسانی حقوق کے دن کے موقع پر راجیہ سبھا کے چیئر مین کے بیان کا متن
Posted On:
10 DEC 2024 12:04PM by PIB Delhi
معزز اراکین، آج، 10 دسمبر 2024 کو، ہم انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جسے اقوامِ متحدہ نے 1948 میں منظور کیا تھا۔ یہ دستاویز دنیا بھر میں انسانی وقار، مساوات اور انصاف کا سنگِ بنیاد ہے، جو تمام افراد کے حقوق کی توثیق کرتی ہے خواہ وہ نسل، جنس، قومیت یا عقیدہ سے قطع نظر ہوں۔ اس کے 30 آرٹیکلز انسانیت کی آزادی اور مساوات کے لیے مشترکہ آرزو کی عکاسی کرتے ہیں۔
معزز اراکین،اس سال کا موضوع ‘ہمارے حقوق، ہمارے مستقبل، ابھی’ ہے جو انسانی حقوق کی تبدیلی کی قوت پر زور دیتا ہے جو ایک پرامن، مساوات پر مبنی، انصاف پسند اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں معاون ہے۔ انسانی حقوق ہمیں عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور افراد و برادریوں کو بااختیار بنانے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ جیسے ہی ہم کی گئی پیش رفت پر غور کرتے ہیں، ہم ان حقوق کے تحفظ اور ترویج کے عزم کو دوبارہ مضبوط کرتے ہیں۔
ہندوستان ہمیشہ سے ان آفاقی نظریات کا قابل فخر حامی رہا ہے۔ ہماری ہزاروں سال پرانی تہذیبی اقدار نے ان اقدار کی آبیاری اور پھولنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،جس نے اپنے تمام شہریوں کو باوقار زندگی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے اعلان کی روح کی بازگشت کی ہے۔ عوام کے نمائندوں کے طور پر، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں کہ ہماری قوم میں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی قدروں کا تحفظ اور استحکام ہو۔ ہمارے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے اہم موقع پر، آئیے ہم ایک ایسی دنیا کے لیے کام کرنے کا عہد کریں، جہاں ہر شخص عزت کے ساتھ، جبر سے آزاد ہو اور اپنی صلاحیتوں کی تکمیل کے یکساں مواقع کے ساتھ رہ سکیں۔
******
ش ح-م ع ن۔ف ر
U No.3716
(Release ID: 2082630)
Visitor Counter : 29