صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوشمان وَے وَندنا کارڈ کے لیے اندراج 25 لاکھ تک پہنچ گیا ہے


چالیس کروڑ روپے سے زائد کے علاج سے استفادہ کیا گیا، جس سے70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 22,000 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو کا فائدہ پہنچا

Posted On: 09 DEC 2024 2:05PM by PIB Delhi

ایک اہم کامیابی میں، آیوشمان وَے وندنا کارڈ کے لیے اندراج 29 اکتوبر، 2024 کو وزیر اعظم کے ذریعہ اس کے آغاز کے 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں 25 لاکھ  کے ایک متاثر کن سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUC3.jpg

آیوشمان وَے وندنا کارڈ کے آغاز کے بعد سے 40 کروڑ روپے سے زیادہ کے علاج کا فائدہ اٹھایا گیا ہے، جس سے 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 22000 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ بزرگ شہریوں نے مختلف بیماریوں کا علاج کیا ہے، جیسے کورونری انجیوپلاسٹی،کولہے کا فریکچر/بدلنا،پت کی تھیلی کو ہٹانا، موتیابند کی سرجری، غدود کاآپریشن ، اسٹروک، ہیموڈائیلیسس ، آنتوں کا بخار اور دیگر بخار وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PT7Y.jpg

29 اکتوبر 2024 کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی)کی توسیع کا اعلان کیا، تاکہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو اس میں شامل کیا جا سکے۔ توسیع کے تحت، 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہری‘‘آیوشمان وَے وندنا کارڈ’’ حاصل کر رہے ہیں، جو انہیں صحت کی دیکھ بھال کے فوائد حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

آیوشمان وَے وندنا کارڈ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر 5 لاکھ روپے کا مفت صحت کور فراہم کرتا ہے۔ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری، جو پہلے ہی اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت شامل خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، وہ اپنے لیے5 لاکھ روپے سالانہ تک کا اضافی ٹاپ اَپ کور حاصل کرتے ہیں۔ سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم(سی جی ایچ ایس)، ایکس سرویس مین کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم(ای سی ایچ ایس)اور آیوشمان سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)سمیت مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے والے بزرگ شہریوں کو اپنی موجودہ اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا یااے بی پی ایم-جے اے وائی انتخاب کا کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کوریج میں شامل افراد یا ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم کے ممبران اے بی پی ایم-جے اے وائی سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔

یہ کارڈ تقریباً2000 طبی طریقہ کار کے علاج کی پیشکش کرتا ہے اور بغیر کسی انتظار کے پہلے دن سے ہی تمام پہلے سے موجود بیماریوں کا احاطہ کرتا ہے۔

70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری جو آیوشمان وَے وندنا کارڈ کے اہل ہیں، وہ متعدد چینلز کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔ وہ رجسٹریشن کے لیے قریب ترین فہرست میں موجوداسپتال جا سکتے ہیں۔ خود رجسٹریشن کے لیے اہل شہری آیوشمان ایپ(گوگل پلے اسٹور سے)ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا www.beneficiary.nha.gov.in پر جاسکتے ہیں۔ آیوشمان وَے وندنا کارڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شہری ٹول فری نمبر 14555پر کال کرسکتے ہیں یا 1800110770 پر مسڈ کال کر سکتے ہیں۔

*******

(ش ح ۔ا ك۔ن ع(

U.No 3670


(Release ID: 2082325) Visitor Counter : 30