کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-آسٹریلیا سی سی ای اےجائزہ میٹنگ دہلی میں اختتام پذیر

Posted On: 09 DEC 2024 2:34PM by PIB Delhi

ہندوستان-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای سی اے ) کے لیے 3 روزہ جائزہ میٹنگ 6 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ 4 سے 6 دسمبر 2024 تک منعقد ہونے والی یہ میٹنگ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اسٹریٹجک شراکت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم تھی۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل سکریٹری اور چیف مذاکرات کار محکمہ تجارت جناب راجیش اگروال کر رہے تھے جبکہ آسٹریلوی وفد کی سربراہی فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری اور چیف نیگوشیئٹر، محکمہ خارجہ اور تجارت شری روی کیول رام کر رہے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00180RO.jpg

 

اسٹاک ٹیک کے مباحثوں میں سی ای سی اے کے کئی اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیاجس میں سامان، خدمات، نقل و حرکت، زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون، جیسے دیگر موضوعات شامل تھے۔ دونوں فریقوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا کہ سی ای سی اے دونوں ممالک کے لیے بامعنی فوائد اور متوازن نتائج فراہم کرے۔ بات چیت کا مرکز بازار تک رسائی کے طریقوں پر بھی تھا جو ہندوستان کے غذائی تحفظ کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ دورہ سڈنی میں 19 سے 22 اگست 2024 تک ہونے والے مذاکرات کے 10ویں دور کے بعد کیا گیا ، جہاں دونوں فریقوں نے سی ای سی اے کے مختلف پہلوؤں پر اہم پیش رفت کی۔ نئی دہلی کی بات چیت ان کوششوں کا تسلسل تھی، اور دونوں ممالک نے تجارت، سپلائی چین اور زرعی شعبے سے متعلق مسائل پر تعمیری بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سی ای سی اے کے جلد اختتام کے لیے آگے کی راہ کا خاکہ پیش کیا۔

دونوں وفود نے سی ای سی اے کے مستقبل اور ہندوستان-آسٹریلیا کی وسیع تر اقتصادی شراکت داری کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بات چیت نے مزید تعاون کی راہ ہموار کی ہے، خاص طور پر زرعی اختراع، مارکیٹ تک رسائی اور سپلائی چین لچک جیسے شعبوں میں۔

ہندوستان اور آسٹریلیا علاقائی اور عالمی اقدامات جیسے کہ انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی(آئی پی ای ایف) اور سہ فریقی سپلائی چین ریزیلینس انیشیٹو (ایس سی آر آئی ) میں بھی کلیدی شراکت دار ہیں۔ یہ فریم ورک علاقائی تعاون کو بڑھانے اور انڈو پیسیفک خطے میں سپلائی چین کی لچکدار اور مضبوط بنانے کے لیےعمل میں لایا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N6CT.jpg

 

ہند-بحرالکاہل خطے میں اہم شراکت داروں کے طور پر، ہندوستان اور آسٹریلیا سی ای سی اے فریم ورک کے تحت مسلسل تعاون اور بات چیت کے ذریعے اقتصادی ترقی، زرعی ترقی، اور علاقائی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

****

ش ح۔م ح ۔ع د۔

Urdu No. 3669


(Release ID: 2082310) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil