اسٹیل کی وزارت
فولاد کی تیاری سے متعلق پی ایل آئی اسکیم
Posted On:
06 DEC 2024 5:58PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پیداواریت سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو جولائی 2021 میں وزارت اسٹیل کی طرف سے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ ملک کے اندر خصوصی اسٹیل کی تیاری کو فروغ دیا جا سکے اور سرمایہ کاری کو راغب کر کے درآمدات کو کم کیا جا سکے اور اپریل 2023 سے یہ شروع ہو گئی ہے۔ خصوصی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری کا تخمینہ 27,106 کروڑ روپے ہے، تقریباً 24 ملین ٹن ڈاؤن اسٹریم صلاحیت کی تخلیق اور 14,760 کی براہ راست روزگار پیدا کرنے کا تخمینہ ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U NO 3663
(Release ID: 2082286)
Visitor Counter : 15