نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کی پہلی نشست کی یاد میں راجیہ سبھا کے چیئرمین کے تبصرے کا متن

Posted On: 09 DEC 2024 12:20PM by PIB Delhi

معزز اراکین، جیسا کہ آج ہم اس معزز ایوان میں جمع ہو ئے ہیں، میں جمہوریت کی طرف ہمارے ملک کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں- ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کی پہلی نشست،6 دسمبر 1946 کو اس کی تشکیل کے بعد اسی دن یعنی 9 دسمبر کو منعقد ہوئی تھی۔ اس لمحے نے ہندوستا ن کے آئین، ایک دستاویز جو ہماری جمہوریہ کے سنگ بنیاد کے طور پر کھڑا ہے، کی تشکیل کے عظیم  کام کا آغاز کیا۔

آئین ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سچیدانند سنہا نے کی، جو اس وقت ہندوستان کے سب سے معمر رکن اور سب سے پرانے پارلیمنٹیرین بھی تھے، جو سال 1910 سے امپیریل لیجسلیٹو کونسل کے ممبر رہے اورسال 1921 سے سینٹرل لیجسلیٹو اسمبلی کے بھی ممبر رہے۔

آئین ساز اسمبلی کو امریکہ، چین اور آسٹریلیا کی طرف سے مبارکباد کے تین پیغامات موصول ہوئے، جنہیں اس وقت کے چیئرمین نے پڑھ کر سنایا۔

ڈاکٹر راجندر پرساد، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ،پنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی قدآور شخصیات  کی قیادت میں اسمبلی نے ایک آزاد ہندوستان کی تقدیر کی رہنمائی کرنے والی دفعات پر بحث اور مسودہ تیار کرنے کا اہم کام انجام دیا۔ انہوں نے اکثر یہ کام ذاتی اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر قوم کی تعمیر کے جذبے میں اٹل عزم کے ساتھ کیا۔

یہ ایوان، راجیہ سبھا، اس آئین میں درج اصولوں سے اپنی طاقت اور مقصد حاصل کرتا ہے۔ بحیثیت ممبران پارلیمنٹ یہ ہمارا فرض ہے کہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے ہم سے پہلے آنے والوں کی خواہشات آج کی پالیسیوں اور طریقوں میں گونجتی رہیں، ہم ان اصولوں کو برقرار رکھیں اور ان کی حفاظت کریں۔

آئیے آئین ساز اسمبلی کے اراکین کے وژن اور لگن سے تحریک حاصل کریں۔ ان کی بحثیں ہمیں تعمیری مکالمے اور باہمی احترام کی اہمیت کی یاد دلاتی ہیں، جو ہماری پارلیمانی جمہوریت کے کام کے لیے ضروری ہیں۔

جیسا کہ ہم اپنی تاریخ کے اس اہم لمحے کی اہمیت  کو یاد کرتے ہیں، آئیے ہم ہندوستان کے لوگوں کی دیانتداری اور تندہی کے ساتھ خدمت کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کریں، ان قربانیوں کو یاد رکھیں جنہوں نے ہمارے جمہوری سفر کو ممکن بنایا ہے۔

یہ ہمارے لیے عہد کرنے اور عزم کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہندوستانی آئین کے دیباچے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے اقدامات کو مثالی بنایا جائے گا، اور ہماری بات چیت اور گفتگو میں گہرے مفاہمت کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کے لیے احترام کے ساتھ شرکت کی جائے گی۔ مجھے یقین ہے کہ معزز اراکین پارلیمانی کارروائی اور کام کاج میں بہت اعلیٰ معیارات رکھیں گے تاکہ ملک بھر کی مقننہ کے لیے رول ماڈل بن سکیں۔

*****

ش ح۔م د۔ ش ت

U-No. 3656


(Release ID: 2082265) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Bengali