وزارت دفاع
کمانڈرز کانفرنس دوہزار چوبیس مغربی ایئر کمانڈ
Posted On:
08 DEC 2024 9:26AM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ کی مغربی ایئر کمانڈ(ڈبلیو اے سی) کی دو روزہ کمانڈرز کانفرنس 06 اور 07 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ان کا استقبال ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف،ڈبلیو اے سی ، ایئر مارشل پی ایم سنہانے کیا۔ ان کی آمد پر ایک پروقار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
کانفرنس کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے مغربی ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار کے کمانڈروں سے ملاقات کی اور کثیرالجہتی جنگ کے لیے تربیت کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے اس سال کے موضوع ’بھارتیہ وایو سینا - شسکت، سکشم، آتم نربھر‘ پر روشنی ڈالی اور کمانڈروں سے اجتماعی صلاحیت، استعداد اور عزم کے ساتھ بھارتی فضائیہ کو مزید کامیابیوں کی بلندیوں تک لے جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے مختلف اہم شعبوں میں ترقی کی ضرورت پر زور دیا، جن میں بہتر تربیت اور منصوبہ بندی کے ذریعے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ،نئے شامل کیے گئے سازوسامان کی فوری آپریشنلائزیشن؛ حفاظت اور سلامتی، اور افراد کو ہر سطح پر بااختیار بنا کر مستقبل کے لیے تیار اور متحد فورس کے طور پر رہنماؤں کی پرورش، شامل ہیں۔
اپنے خطاب میں، چیف آف دی ایئر اسٹاف مغربی ہوائی کمان ڈبلیو اے سی کی تعریف کی کہ وہ بھارت اور بیرون ملک انسانی امداد اور آفات کے ردعمل (ایچ اے ڈی آر) کے لیے اعلیٰ آپریشنل مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ہمہ وقت تیار اور مضبوط لڑاکا قوت بنانے کے لئے ہمیشہ پہلی صف میں موجود رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمان نے بھارتی فضائیہ کے بنیادی اقدار ’مشن، دیانتداری، اور عمدگی ‘کو ہمیشہ مقدم رکھا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3629
(Release ID: 2082084)
Visitor Counter : 59