کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل کے ساتھ بھارت – ناروے کاروباری راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
Posted On:
07 DEC 2024 6:59PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے محترم وزیر ، حکومت ہند، جناب پیوش گوئل 08 دسمبر 2024 کو اتوار کے روز ممبئی منعقد ہونے والی بھارت -ناروے کاروباری راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کے دوران ناروے کے صنعتی وفد کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کریں گے جس کی قیادت بھارت میں ناروے کی سفیر محترمہ مے ایلن اسٹینر کریں گی۔
میٹنگ میں سرکردہ بھارتی اراکین اور بھارت - ناروے راہداری کے لیے اہم دیگر افراد بھی شامل ہوں گے۔
بحث کے دوران بھارت اور ای ایف ٹی اے ممالک کے درمیان حالیہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے لیے بے پناہ امکانات ہیں۔ بھارت خاص طور پر ای ایف ٹی اے ممالک سے 100 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا خواہاں ہے، جیسا کہ معاہدے میں بتایا گیا ہے۔
دونوں فریقین دوطرفہ تجارتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے جن میں مواقع، چنوتیاں اور سرحد پار بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، رابطوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔
دونوں فریق لاجسٹکس، سپلائی چین، کنیکٹیویٹی، بحری شعبے ، توانائی، مدور معیشت ، خوراک اور زراعت، بنیادی ڈھانچہ، تکنالوجی، وغیرہ میں سرمایہ کاری کی شراکت کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔
توقع کی جاتی ہے کہ وزیر گوئل مندرجہ ذیل موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے:
- بھارت میں ناروے کی مزید سرمایہ کاری کے کلیدی مواقع اور رجحانات
- بھارت اور ناروے کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبے
- بھارت میں موجودہ کاروباری ماحول اور اہم حکومتی اصلاحات اور شراکت داری کے لیے سازگار پالیسیاں
آئندہ برس بھارت – نارڈک سربراہ اجلاس کے دوران ناروے کا ایک اعلیٰ سطحی دورہ متوقع ہے۔ فورم کی اگلی بحث سربراہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔ فورم اور تبادلہ خیال کے پروگرام دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے موجودہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پروان چڑھائیں گے۔
*****
(ش ح –ا ص)
U.No:3623
(Release ID: 2082011)
Visitor Counter : 22