نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ ناگالینڈ پہنچ گئے ہیں

Posted On: 07 DEC 2024 5:31PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز محنت اور روزگار  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ آج صبح دو روزہ دورے پر ناگالینڈ پہنچے۔

دیما پور ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر، ایم ایل اے اور مشیر برائے ہنر مندی، روزگار اور ایکسائز اور یوتھ ریسورسز اینڈ اسپورٹس مواتوشی لونگکو میر نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

Image

ڈاکٹر مانڈویہ بعد میں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی راجدھانی کوہیما روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے دوپہر کو کوہیما راج بھون میں ناگالینڈ کے گورنر لا گنیشن سے ملاقات کی۔

Image

بعد ازاں، کوہیما میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں محکمہ برائے محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے وسائل اور کھیلوں کے محکمے کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ کررہا ہے۔

Image

انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں، جب حکومتیں کھیلوں پر بہت کم توجہ دیتی تھیں، موجودہ حکومت کھیلوں اور گیمز کو ہر سطح پر فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ یقینی بنا رہی ہے کہ ان کے فوائد ملک کے ہر شہری تک پہنچیں۔

مرکزی وزیر نے مودی حکومت کی کھیلوں کی ترقی کی مختلف اسکیموں، جیسے کھیلو انڈیا اسکیم، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹوپس)، کیرتی پروجیکٹ، فٹ انڈیا موومنٹ، اور نیشنل اسپورٹس ریپوزیٹری سسٹم (این ایس آر ایس) وغیرہ کی مثالیں پیش کیں۔

ہارن بل فیسٹیول کے اس سال کے ایڈیشن میں مدعو کرنے پر ناگالینڈ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ یہ فیسٹیول وزیر اعظم نریندر مودی کے "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" کے تصور کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔

اس پروگرام میں دیگر کے علاوہ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر اور ناگالینڈ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل، ابو میتھا اور حکومتِ ناگالینڈ کے نوجوانوں کے وسائل اور کھیلوں کے محکمے کے مشیر، ایس کیوشو یمکھونگ بھی شریک تھے۔

اندرا گاندھی اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد، ڈاکٹر مانڈویہ نے مائی بھارت یوتھ رضاکاروں کے ساتھ اسٹیڈیم کے احاطے میں "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

Image

 دورے پر آئے ہوئے وزیر موصوف کل ہارن بل فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور کوہیما میں اہم مقامات کا دورہ کریں گے، جن میں دولتِ مشترکہ وار سیمیٹری بھی شامل ہے۔

******

ش ح ۔   م  ع ۔  م  ص

 (U: 3621)


(Release ID: 2082006) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil