وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی اشاروں کی زبان کے لیے پی ایم ای ودیا ڈی ٹی ایچ 24x7 چینل نمبر 31 کا آغاز کیا


چینل 31 بے مثال ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور سماعت سے محروم اور سماعتی دنیا کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کرے گا- دھرمیندر پردھان

ہندوستانی اشاروں کی زبان کے ذریعے افراد کو با اختیار بنانا حقیقی جامع اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے وقت کی ضرورت ہے - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 06 DEC 2024 6:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کے لیے پی ایم ای ودیا ڈی ٹیا ایچ 24x7 چینل نمبر 31 کا آغاز کیا۔ ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم؛ پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی؛ محترمہ اے سریجا، اقتصادی مشیر، ڈی او ایس ای ایل؛ اور ڈاکٹر شرنجیت کور، چیئرپرسن، بحالی کونسل آف انڈیا (آر سی آئی) نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

2024-12-06 18:06:39.860000

2024-12-06 18:06:51.397000

اپنے خطاب میں، جناب پردھان نے قانونی ڈھانچے کو مزید جامع بناتے ہوئے تسلیم شدہ معذوروں کی تعداد 7 سے 21 تک بڑھانے کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی) میں خصوصی ضروریات والے بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کی تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے، جو زیادہ جامع تعلیمی نظام کی طرف تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس ایل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ آواز ہی رابطے کا واحد ذریعہ نہیں ہے۔ متبادل شکلیں، جیسے اشاروں کی زبان، سب کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے آئی ایس ایل کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے اور اس کو وسیع پیمانے پر اپنانے پر زور دیا، جس سے ہندوستان میں سماعت سے محروم آبادی کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد آئی ایس ایل سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جناب پردھان نے ثقافتی اظہار جیسے رقص اور ڈرامے میں آئی ایس ایل کے اثرات کی طرف بھی اشارہ کیا اور غیرمعمولی افراد کی مثالیں پیش کیں، تاکہ معذور کمیونٹی کے اندر بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ انھوں نے چینل 31 کو مواصلات کی سہولت فراہم کرنے اور اس صلاحیت کو سامنے لانے کے لیے ایک پل قرار دیا، جس سے معاشرے کو مزید جامع اور ترقی پسند بنایا جا سکے گا۔

انھوں نے اسٹیک ہولڈروں سے زور دے کر کہا کہ وہ چینل 31 کو مقبول بنائیں اور دنیا کے لیے ہندوستانی اشاروں کی زبان کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر ہندوستان بھر میں اس کی رسائی کو یقینی بنائیں اور مزید کہا کہ یہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک معیار قائم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہل آئینی حقوق کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی تصدیق کرتی ہے اور تمام شہریوں کے لیے تعلیم اور وسائل تک مساوی رسائی کو یقینی بناتی ہے۔

جناب پردھان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ ہندوستانی اشاروں کی زبان میں عالمی معیارات قائم کرنے، بڑے پیمانے پر ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور ہندوستان کو مزید جامع مستقبل کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

جناب جینت چودھری نے اپنے خطاب میں اس اقدام کی ستائش کی اور اسے شمولیت کی طرف ملک کے ترقیاتی سفر میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پی ایم ای ودیا ٹیم کو ان کے قابل ستائش کام کے لئے مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ معذور افراد کے ایکٹ کو معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ سے بدل دیا گیا ہے، جو حقوق پر مبنی فریم ورک تیار کرنے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اسکول کے بچوں میں معذوری کی نشاندہی کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انھیں مناسب مدد ملے، ان کے سیکھنے کے نتائج یا ڈراپ آؤٹ کی شرح پر کسی منفی اثر کو روکا جائے۔ انھوں نے ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کے لیے علاقائی زبانوں کو معیاری بنانے کی کوشش کی بھی تعریف کی، جس میں اب تک 10,000 سے زیادہ الفاظ معیاری ہو چکے ہیں۔ جناب چودھری نے سبھی سے کہا کہ وہ چینل کو سبسکرائب کریں اور زبان سیکھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے سماعت کی خرابی کو دور کرنے کے لیے آلات کے استعمال کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا، جس سے سماعت سے محروم افراد کو ہر ایک کے ساتھ یکساں طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔

جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں اس نئے اور اختراعی اقدام کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے پانچ میں سے دو ستونوں — شمولیت اور رسائی کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے این سی ای آر ٹی کے پرشست ایپ کے ذریعے معذوریوں کی 21 اقسام کی کامیاب درجہ بندی کی نشاندہی کی اور ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کو بطور زبان تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سماعت سے محروم کمیونٹی کے ساتھ مؤثر مواصلت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے آئی ایس ایل سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے جناب دھرمیندر پردھان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے وزارت کو اس بات کو یقینی بنانے کی ترغیب دی کہ کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہے اور تمام بچوں کو اسکول کے نظام میں ضم کیا جا سکے۔ جناب سنجے کمار نے علاقائی اداروں کی طرف سے آئی ایس ایل پر مبنی مواد تیار کرنے کے لیے کیے جانے والے اہم کام پر بھی تبصرہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ اس مواد کو چینل میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسے سامعین کے لیے پرکشش اور فائدہ مند بنایا جا سکے۔

پروگرام میں سماعت سے محروم بچوں، خصوصی معلمین، آئی ایس ایل کے تصدیق شدہ ترجمانوں اور سماعت سے محروم کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ وزرا اور دیگر معززین نے آئی ایس ایل آر ٹی سی، این سی ای آر ٹی، ودیانجلی اور این آئی او ایس کے ذریعہ لگائے گئے نمائشی اسٹالوں کا بھی دورہ کیا۔ تقریب کے دوران سماعت سے محروم طلبا نے اشارے کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا اور ایک خاکہ بھی پیش کیا۔ تقریب میں سماعت سے محروم افراد کی حصولیابیوں پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

 **

ش ح۔ ف ش ع

U: 3595


(Release ID: 2081675) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia