کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
نینو یوریا پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں پر دستیاب ہے
کھاد کے محکمے نے ملک کے سبھی 15 زرعی – ماحولیاتی زوزنز میں نینو ڈی اے پی کو اپنانے کے مقصد سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کے اشتراک سے مہا ابھیان شروع کیا ہے
Posted On:
06 DEC 2024 3:17PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر (ایف سی او)- 1985 کے تحت بائیو افادیت کے ٹرائلز اور ٹاکسیکولوجی ٹیسٹوں کی بنیاد پر نینو ڈی اے پی کو نوٹیفائی کیا ہے۔ میسرز کورومینڈیل انٹرنیشنل لمیٹڈ (سی آئی ایل)، میسرز زواری فارم ہب لمیٹڈ اور میسرز انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (آئی ایف ایف سی او) کو نینو ڈی اے پی تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے نوٹیفائی کیا ہے کہ آئی ایف ایف سی او اور سی آئی ایل نے نینو ڈی اے پی تیار کیا ہے اور آئی سی اے آر کے منتخب اداروں/ ریاستی زرعی یونیورسٹیوں میں چنندہ فصلوں پر ابتدائی فیلڈ ٹرائلز کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نینو ڈی اے پی کے بطور بیج ٹریٹمنٹ اور فولیئر ایپلی کیشن کے استعمال سے روایتی طور پر لاگو دانے دار ڈی اے پی کی بچت کا امکان ہے۔
نینو ڈی اے پی کی اصل پیداوار اور فروخت کے ساتھ موجودہ پیداواری صلاحیت حسب ذیل ہے۔
(لاکھ میں 500 ایم ایل بوتلوں کے برابر )
نمبر شمار
|
کمپنی کا نام
|
پیداواری صلاحیت
|
اصل پیداوار
|
فروخت
|
1.
|
آئی ایف ایف سی او، کلول پلانٹ
|
600
|
177.06
|
111.98
|
2.
|
زواری فارم ہب لمیٹڈ بھٹنڈا (پی پی ایل)
|
24
|
11.72
|
9.02
|
3.
|
سی آئی ایل کاکی ناڈا
|
140
|
73.66
|
60.25
|
میزان
|
764
|
262.44
|
181.25
|
اس کے علاوہ ملک بھر میں نینو ڈی اے پی کی ریاستی فروخت کا ڈیٹا ضمیمہ میں رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کسانوں میں نینو کھاد کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- نینو یوریا کے استعمال کو مختلف سرگرمیوں جیسے بیداری کیمپوں، ویبینارز، نکڑ ناٹک، فیلڈ مظاہروں، کسان سمیلن اور علاقائی زبانوں میں فلمیں وغیرہ کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔
- نینو یوریا متعلقہ کمپنیوں کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے) میں دستیاب کرایا جاتا ہے۔
- نینو یوریا کو محکمہ کھاد کی طرف سے باقاعدگی سے جاری کردہ ماہانہ سپلائی پلان کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
- آئی سی اے آر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سوائل سائنس، بھوپال کے ذریعے حال ہی میں ’’کھاد کے موثر اور متوازن استعمال (بشمول نینو فرٹیلائزر)‘‘ پر قومی مہم کا انعقاد کیا۔
- پندرہ نومبر 2023 کو شروع کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس آئی) کے دوران نینو کھادوں کے استعمال کی تشہیر کی گئی۔
- پندرہ ہزار خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کو ڈرون فراہم کرنے کے مقصد سے ، حکومت ہند نے ’نمو ڈرون دیدی‘ اسکیم شروع کی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، کھاد بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے نمو ڈرون دیدیوں کو 1094 ڈرونز دستیاب کرائے گئے ہیں، جو ڈرون کے ذریعے نینو کھادوں کے استعمال میں اضافہ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
- ڈی او ایف نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ مل کر مشاورت اور فیلڈ سطح کے مظاہروں کے ذریعے ملک کے تمام 15 زرعی- ماحولیاتی علاقوں میں نینو ڈی اے پی کو اپنانے کے لیے ایک مہا ابھیان شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی او ایف نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ مل کر ملک کے 100 اضلاع میں نینو یوریا پلس کے فیلڈ لیول مظاہروں اور آگاہی پروگراموں کے لیے مہم بھی شروع کی ہے۔
کھاد بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق نینو ڈی اے پی کی تیاری اور لاجسٹکس میں کوئی خاص چیلنج نہیں ہے۔
ضمیمہ
(لاکھ میں 500 ایم ایل بوتلوں کے برابر)
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے
|
نینو ڈی اے پی کی فروخت
|
1
|
آندھرا پردیش
|
10.57
|
2
|
آسام اور شمال مشرق
|
1.42
|
3
|
بہار
|
5.31
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
2.46
|
5
|
گجرات
|
9.13
|
6
|
ہریانہ اور دہلی
|
2.35
|
7
|
ہماچل پردیش
|
0.83
|
8
|
جموں و کشمیر
|
0.73
|
9
|
جھارکھنڈ
|
0.71
|
10
|
کرناٹک
|
13.17
|
11
|
کیرالہ
|
0.33
|
12
|
مدھیہ پردیش
|
18.75
|
13
|
مہاراشٹر اور گوا
|
35.39
|
14
|
اڈیشہ
|
3.58
|
15
|
پڈوچیری
|
0.48
|
16
|
پنجاب
|
6.88
|
17
|
راجستھان
|
12.89
|
18
|
تمل ناڈو
|
4.05
|
19
|
تلنگانہ
|
7.08
|
20
|
اتر پردیش
|
31.48
|
21
|
اتراکھنڈ
|
1.20
|
22
|
مغربی بنگال
|
12.45
|
میزان
|
181.25
|
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ض ر ۔ن م۔
U- 3567
(Release ID: 2081519)
Visitor Counter : 47