وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

تاریخی اہمیت کی حامل یادگاروں کے ورثے کی حفاظت اور تحفظ کیا جانا

Posted On: 05 DEC 2024 4:36PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات سے متعلق  ایکٹ، 1958، (اے ایم اے ایس آر ایکٹ، 1958) میں سیکشن 4 کے تحت کسی بھی قدیم یادگار یا آثار قدیمہ کو قومی اہمیت کے حامل قرار دینے کا التزام ہے اور  اے ایم اے ایس آر ایکٹ، 1958 کا سیکشن 4 یہ فراہم کرتا ہے کہ حکومت کسی بھی قدیم یادگار یا آثار قدیمہ کی جگہ کا اعلان کر سکتی ہے اور آثار قدیمہ، تاریخی یا تعمیراتی اہمیت کے لحاظ سے قومی اہمیت کی حامل رہے گی۔

گزٹ آف انڈیا میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے  جس کے تحت عوام سے اعتراضات طلب کرتے ہوئے دو ماہ کا نوٹس دیا جاتا ہے۔ مقررہ مدت کے اندر موصول ہونے والے اعتراضات پر غور کرنے کے بعد، مرکزی حکومت سرکاری گزٹ میں ایک نوٹیفکیشن شائع کرکے قدیم یادگار کو قومی اہمیت کی حامل قرار دے سکتی ہے۔

ریاست ہریانہ میں درج ذیل آثار قدیمہ کے مقامات کا اعلان کرنے کا نوٹیفکیشن گزٹ آف انڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔

(i) قدیم ٹیلا نمبر VI، راکھی گڑھی، ضلع حصار (ہریانہ) میں

(ii) قدیم ٹیلا نمبر VII، راکھی گڑھی، ضلع حصار (ہریانہ)

*****

) ش ح –   ش ر      -س ع س   )

U.No. 3507


(Release ID: 2081221) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu