محنت اور روزگار کی وزارت
ہندوستان کوآئی ایس ایس اے گڈ پریکٹس ایوارڈ برائے ایشیاء اور بحرالکاہل 2024 سے نوازا گیا
Posted On:
05 DEC 2024 2:56PM by PIB Delhi
ہندوستان کو انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) گڈ پریکٹس ایوارڈ برائے ایشیا اور پیسیفک 2024 سے نوازا گیا ہے، جسے آئی ایس ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد عزمان نے سعودی عرب کے ریاض میں علاقائی سماجی تحفظ فورم میں پیش کیا ہے۔
ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او)نے کمیونیکیشن چینلز کے لیے میرٹ کے پانچ سرٹیفکیٹ حاصل کیے، ای پروسیڈنگ: انصاف کی فراہمی میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک کیس، بڑے پیمانے پر ڈسٹرکٹ آؤٹ ریچ پروگرام (نِدھی آپ کے نِکَٹ)، کثیر لسانی کال سینٹرز اور پریاس پہل۔ ای پی ایف او کی جانب سے ای ایس آئی سی کے ڈی جی جناب اشوک کمار سنگھ نے یہ ایوارڈ وصول کئے۔
پانچ ایوارڈزمرے اور ہر ایک کے بارے میں مختصر تفصیل درج ذیل ہے۔
مواصلاتی چینلز: - مختلف میڈیا کے ذریعےشرکت داروں تک پہنچنا
ای پی ایف او نے سماجی تحفظ انتظامیہ کے ذریعہ مواصلات کے بارے میں آئی ایس ایس اے کے رہنما خطوط کو اپنایا ہے اورشراکت داروں کے ساتھ مؤثر اور جامع طریقے سے بات چیت کرنے کے لیے کمیونیکیشن فریم ورک دستاویز (سی ایف ڈی) تیار کرکے اسے نافذ کیا ہے۔ مؤثر اور بروقت مواصلات کے لیے ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل مواصلات کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ ویبنارز، شارٹ میسج سروسز (ایس ایم ایس)اور ای میلز، سوشل میڈیا، انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن (آئی ای سی)ویڈیوز،نِدھی آپکے نِکَٹ2.0 کے تحت کیمپ(شراکت داروں کو معلومات فراہم کرنے اور انہیں آگاہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈسٹرکٹ آؤٹ ریچ پروگرام وغیرہ)۔
ای-کارروائیاں: انصاف کی فراہمی میں معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ
باقاعدہ تکمیل کو یقینی بنانا معاون سماجی تحفظ کے نظام کا ایک اہم پہلو ہے۔ اس عمل میں، ریگولیٹرز نادہندہ آجروں سے واجبات کا تعین کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کرتے ہیں۔ تفتیش فزیکل موڈ میں کی گئیں، جس کی وجہ سے وقت میں تاخیر ہوئی اور شفافیت کی اعلیٰ سطح کے بارے میں تحفظات تھے۔ اس عمل نے پوچھ تاچھ کے اوسط وقت کو کم کرنے کے علاوہ، تفتیش کے عمل کو آن لائن بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی انصاف پسندی اور بہتر شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔
نِدھی آپ کے نِکَٹ 2.0:-صف آخر تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا
ای پی ایف او اپنے139 علاقائی دفاتر اور 117 ضلعی دفاتر کے ساتھ ملک بھر میں موجود ہے۔ تاہم، ملک کے 500 سے زیادہ اضلاع میں ای پی ایف او دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے ممبران، پنشن یافتگان کوآن لائن دعوے جمع کرانے، شکایات کا ازالہ وغیرہ جیسے مختلف کاموں کے لیے بعض اوقات ای پی ایف او کے دفاتر تک لمبا سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے آجروں اور خدمات کو ان کی رہائش گاہوں کے قریب لانے کے لیے نِدھی آپ کے نِکَٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ نِدھی آپ کے نِکَٹ 2.0 کا انعقاد ہر مہینے کی 27 تاریخ کو پورے ملک میں ہوتا ہے، جہاں موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس نے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کی حکومت کی پالیسی کو بھی فروغ دیا ہے۔
کثیر لسانی کال سینٹرز: - شکایات کے ازالے کی ایک جامع کوشش
بڑے پیمانے پر جغرافیائی پھیلاؤ اورہندوستان بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی ایک بڑی تعداد ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ اور متفرق پروویژن ایکٹ 1952 کے تحت سماجی تحفظ کی اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے میں چیلنجز پیدا کرتی ہیں۔
اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ای پی ایف او نےخدمات کے معیار سے متعلق آئی ایس ایس اے کے رہنما خطوط کے مطابق 12 بڑی علاقائی زبانوں میں قابل رسائی اور مفت معلومات دستیاب کرائی ہیں۔یہ کال سینٹرز شکایات کے مؤثر ازالہ میں مدد کرتے ہیں اور ممبر کی زبان میں شکوک و شبہات اور مسائل کو حل کر کے ممبرکو مطمئن کرتے ہیں۔
پریاس – پنشن یافتگان کو ترجیح دینا
یہ ای پی ایف او کی جانب سے ملازمین کی پنشن اسکیم،1995کے تحت ریٹائرمنٹ کے دن ہی ریٹائر ہونے والے اراکین کو پنشن ادائیگی کے آرڈر (پی پی او)حوالے کرنے کی ایک پہل شروع کی گئی ہے۔ اس قدم کے تحت جاری کردہ پی پی او کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ای پی ایف او کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(جیون پرمان پتر)کے لیے خصوصی تذکرہ بھی ملا، جس میں ڈیجیٹل آسانی کی خاطر پنشن یافتگان کی مدد کرنے کے لیے ای پی ایف اوکے عزم کو اُجاگر کیا گیاہے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، جسے جیون پرمان پتر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ پنشن یافتگان کے لیے لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کی ایک اضافی سہولت ہے، جو بایومیٹرک صداقتی نظام کے ذریعے فعال ہے جو کہ آدھار پر مبنی ہے۔
یہ ایوارڈزای پی ایف او کی طرف سے بدلتے ہوئے معاشی اور سماجی حالات کے مطابق اصلاح اور اچھے طریقوں کو اپنانے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی شناخت ٹیم ای پی ایف او ٹیمکو اپنے اراکین کو خدمات فراہم کرنےکے لیے مزید محنت کی ترغیب دے گی۔
*************
(ش ح ۔ض ر۔ن ع(
U.No 3491
(Release ID: 2081116)
Visitor Counter : 23