صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے گوپا بندھو آیوروید مہاودیالیہ، پوری کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 DEC 2024 7:19PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 دسمبر 2024) پوری، اوڈیشہ میں گوپا بندھو آیوروید مہاودیالیہ کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور 3D پرنٹنگ جیسی ٹیکنالوجی مطالعہ اور ترقی دونوں میں مدد کر رہی ہیں۔ ہمیں موجودہ تقاضوں کو پہچاننا چاہیے اور مستقبل کے لیے بلیو پرنٹ تیار کرنا چاہیے۔ لیکن اپنے ماضی کو جانے بغیر، ہم حال کو نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے شاندار ماضی سے آگاہ ہونا چاہیے۔ ہندوستان میں فزکس، کیمسٹری، فلکیات، علم نجوم، طب، ریاضی اور فن تعمیر کی زرخیز روایات رہی ہیں۔ آریہ بھٹ، برہما گپت، وراہامیہر، اور بھاسکراچاریہ جیسے سائنس دانوں نے سائنس کے میدان کو مالا مال کیا ہے۔ اسی طرح طبی سائنس کے میدان میں چرک اور سشروتا کا تعاون قابل ذکر ہے۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ روایتی ہندوستانی طبی نظام روک تھام اور علاج کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ انhوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گوپا بندھو آیوروید مہاودیالیہ کے طلبا ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ آیوروید کے اچھوتے پہلوؤں پر تحقیق کریں گے۔ انhوں نے کہا کہ تحقیق سے اس قدیم طبی نظام کی صداقت ثابت ہو گی اور دنیا بھر میں اس کی شناخت بڑھے گی۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی لوگ زمانہ قدیم سے جڑی بوٹیوں اور ان کے طبی فوائد کو جانتے ہیں۔ لیکن یہ روایتی علم اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس کالج کے طلبا علاج کے اس نظام کی سائنسی بنیادوں کو تلاش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے وہ اس روایتی نظام کو ختم ہونے سے بچائیں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

04-12-2024

U: 3458

 


(ریلیز آئی ڈی: 2080835) وزیٹر کاؤنٹر : 73