سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھ  دسمبر 2024 کو 69ویں مہاپری نروان دیوس کی یادگاری تقریب


پریرنا استھل، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 04 DEC 2024 5:42PM by PIB Delhi

باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 69ویں برسی کی مناسبت سے منائے جانے والے مہا پری نروان دیوس کی یادگاری تقریب، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف ) کی جانب سے، وزارت سماجی انصاف اور اختیارات کی سرپرستی میں 6 دسمبر 2024 کوپریرنا استھل، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XTOV.jpg

یہ تقریب نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب  نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرپرسن جناب ہری ونش، پارلیمنٹ کے معزز اراکین اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے گلہائے عقیدت  پیش کرنے  کے ساتھ شروع ہوگی، جو دن کے اوائل میں منعقد ہونے والے وی آئی پی سیشن میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد، پورا پروگرام  عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ وہ پریرنا استھل، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ عوام کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دی جائے گی اور عوام کو گیٹ نمبر 1، پنڈت پنت مارگ، نئی دہلی کی طرف سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر  گیٹ نمبر 1، پنڈت پنت مارگ، نئی دہلی کی طرف سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں داخل ہونے والے لوگوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں داخلے کے لیے کسی پاس یا دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

**********

(ش ح۔ م ش ع ۔ش ہ ب)

U: 3444


(Release ID: 2080755) Visitor Counter : 43


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Marathi