الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم کے تعاون سے ‘اے آئی/ایم ایل کی ایپلی کیشنز’ پر نیشنل ای گورننس ڈویژن کے ذریعے صلاحیت سازی کا پروگرام

Posted On: 04 DEC 2024 5:25PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کی صلاحیت سازی اسکیم کے ذریعے ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

‘ایک 2 دن کا تربیتی پروگرام’‘اے آئی/ایم ایل کے استعمالات’ پر شروع کیا گیا، جو نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی)، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی جانب سے،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ وشاکھاپٹنم کے تعاون سے 2 دسمبر تا 3 دسمبر 2024 کو منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزارتوں اور ریاستی محکموں کے حکومتی افسران نے شرکت کی، جن میں آندھرا پردیش، بہار، دہلی، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، تمل نادو اور تلنگانہ شامل ہیں۔

یہ پروگرام حکومت کے نظام میں اے آئی  اور  ایم ایل کو شامل کرنے کے لئے مضبوط انفرااسٹرکچر کی ترقی کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ڈیٹا کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد افسران کو اے آئی کو حکومتی نظام میں ذمہ دارانہ طور پر نافذ کرنے کے لئے عملی حکمت عملی سے لیس کرنا ہے۔ نصاب میں ضابطہ بندی کے چیلنجز سے نمٹنے، اخلاقی معیار کی پابندی کرنے اور یہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے کہ اے آئی  کے اطلاقات قابلِ فہم اور پرائیویسی کے اصولوں کے مطابق ہوں۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت صلاحیت سازی اسکیم، حکومت کی اس عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ تمام سطحوں پر مناسب صلاحیتیں تیار کی جائیں۔ ضرورت کے مطابق تربیت فراہم کرکے، یہ اسکیم افسران کو جدید ای-گورننس منصوبوں کے تصور، ڈیزائن اور نفاذ کے لئے بااختیار بناتی ہے جو کارکردگی اور شہری مرکزیت کو فروغ دیتی ہیں۔

این ای جی ڈی کی اس طرح کی اقدامات کے ذریعے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہونے کی کوششیں، حکومت کے محکموں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بھارت کے لئے درکار مہارتوں سے لیس کرنے کے اس کے وژن کو مستحکم کرتی ہیں۔

IMG_6418.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ص ج

U-N-3440


(Release ID: 2080754) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil