امور داخلہ کی وزارت
نئے فوجداری قوانین میں ماب لنچنگ اور چھیناجھپٹی سے متعلقہ دفعات
Posted On:
04 DEC 2024 4:45PM by PIB Delhi
امورداخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلی مرتبہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)2023 کی دفعہ 103(2) اور سیکشن 304 میں ماب لنچنگ اور چھینا جھپٹی کے نئے جرائم کو قابل تعزیر قرار دیا گیا ہے۔ بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 103(2) کے مطابق جب متحد ہوکرپانچ یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک گروپ نسل، ذات یا برادری، جنس، جائے پیدائش، زبان، ذاتی عقیدہ یا اسی طرح کے کسی امر کی بنیاد پر قتل کرتا ہے، تو ایسے گروپ کے ہر ممبر کو موت یا عمر قید کی سزا دی جائے گی اور ساتھ ہی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 304 کے مطابق چوری، اگر چھینا جھپٹی کی شکل میں ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص چھینا جھپٹی کی شکل میں چوری کرتا ہے ، مجرم اچانک یا جلدی یا زبردستی کسی شخص سے یا اس کے قبضے سے کوئی منقولہ املاک چھین کر بھاگ جاتا ہے، تو یہ قابل تعزیرعمل ہے۔اس دفعہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی چھینا جھپٹی کا ارتکاب کرے گا، اسے سزا دی جائے گی، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال تک ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی اس پر جرمانہ بھی عائد ہو گا۔
*************
(ش ح ۔م ع۔ن ع(
U.No 3434
(Release ID: 2080735)
Visitor Counter : 21