بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
این ایس آئی سی نے سال-24 2023کے لیے حکومت ہند کو 37.97 کروڑ روپے کا منافع دیا
Posted On:
04 DEC 2024 5:26PM by PIB Delhi
آج نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) نے مالی سال 24-2023 کے لیے حکومت ہند کو 37.97 کروڑ روپے کا منافع دیا۔ چیئرمین نیز مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سبھرانسوسیکھر آچاریہ نے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی اور وزارت ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرنڈلاجے کے سامنے این ایس آئی سی کے دیگر سینئر افسران اور وزارت کے حکام کی موجودگی میں منافع کا چیک پیش کیا۔ یہ این ایس آئی سی کی جانب سے ادا کیا جانے والا اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ سی ایم ڈی نے بتایا کہ کارپوریشن کی آپریشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی 24 -2023 میں 3,273 کروڑ روپے تھی، جو کہ 18.16فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے اور اس سال کا منافع بعد از ٹیکس(پی اے ٹی) 126.56 کروڑ روپے تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.55فیصدزیادہ ہے۔
اس موقع پر جناب جیتن رام مانجھی نے کہا کہ این ایس آئی سی کو ملک بھر میں ایم ایس ایم ایز کی خدمات جاری رکھنی چاہیے اور ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار کے قیام کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م۔ ص ج
U-N-3441
(Release ID: 2080733)
Visitor Counter : 41