امور داخلہ کی وزارت
آیوشمان سی اے پی ایف صحت اسکیم
Posted On:
04 DEC 2024 4:47PM by PIB Delhi
امورداخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آیوشمان سی اے پی ایف صحت اسکیم 23 جنوری2021 کو شروع کی گئی تھی۔
مرکزی مسلح پولس فورسز، آسام رائفلز، نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) اورقدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس(این ڈی آر ایف) کے موجودہ اہلکار اور ان کے زیر کفالت افراد آیوشمان سی اے پی ایف صحت اسکیم کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت 41,21,443 آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ ( آئی ڈی) بنائے جاچکے ہیں۔
28 نومبر 2024 کی تاریخ تک اس اسکیم کے تحت 14,77,064 دعووں کا تصفیہ کیا جا چکا ہے۔
*************
(ش ح ۔م ع۔ن ع(
U.No 3433
(Release ID: 2080728)
Visitor Counter : 18