سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا(پی ایم-اے جے اے وائی) اسکیم
Posted On:
04 DEC 2024 2:44PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاؤلے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا(پی ایم-اے جے اے وائی) مرکزی کی ایک اسپانسر شدہ اسکیم ہے ، جسے 2021 اور 2022 سےلاگو کیا جا رہا ہے۔ وسیع طور پر، اس اسکیم کے تین اجزاء یعنی (i) ‘آدرش گرام’، (ii) ‘‘درج فہرست ذات (ایس سی) کمیونٹیز کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے ضلع/ریاستی سطح کے پروجیکٹوں کے لیے امداد’’ اور (iii) ‘‘طلبہ کے لئے ہاسٹل’’ ہیں۔
اسکیم کے مقاصد اور کردار درج ذیل ہیں:
- ایس سی اکثریت والے گاؤوں میں مناسب بنیادی ڈھانچہ اور مطلوبہ خدمات کو یقینی بنا کر سماجی و اقتصادی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنانا۔
- اسکل ڈویلپمنٹ، آمدنی پیدا کرنے والی اسکیموں اور دیگر اقدامات کے ذریعے اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرکے ایس سی کمیونٹیز کی غربت کو کم کرنا۔
- خواندگی میں اضافہ کرنا اور اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایس سیز کے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لیے معیاری اداروں کے ساتھ ساتھ رہائشی اسکولوں میں جہاں ضرورت ہو، خاص طور پر امنگوں والے اضلاع/ ایس سی اکثریت والے بلاکس اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر مناسب رہائشی سہولیات فراہم کرنا۔
دو ہزار اکیس-بائیس سے، 5185 مستفید ہونے والوں کے لیے کل 46 ہاسٹلز کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم ہے۔ پی ایم-اے جے اے وائی کے ہاسٹل کمپوننٹ کے تحت 126.30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ن م
U NO 3417
(Release ID: 2080637)
Visitor Counter : 38