محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے سعودی عرب کے ریاض میں انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے ریجنل سوشل سیکورٹی فورم فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک(آر ایس ایس ایف ایشیا-پیسفک) تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں 4 سرٹیفکیٹس آف میرٹ حاصل کیے
ای ایس آئی سی کی کامیابیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر تسلیم کیا گیا، جس نے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں سماجی تحفظ کے شعبے میں ایک رہنما کے طور پر اس کے کردار کو اجاگر کیا
Posted On:
04 DEC 2024 3:08PM by PIB Delhi
ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کو انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کی جانب سے سعودی عرب کے ریاض میں 2024-12-03 کو منعقدہ ایک تقریب میں موبائل ایپلیکیشن ((آسک اینڈ اپائنمنٹ- اے اے اے+) کے لیےخصوصی ذکر’ کے ساتھ ایک سرٹیفکیٹ آف میرٹ جبکہ ‘پیشہ ورانہ حادثات اور بیماریوں، پائیدار سرمایہ کاری اور ریجنل سوشل سیکورٹی فارم فار ایشیاء اینڈ دی پیسفک ( آر ایس ایس ایف ایشیاء-پیسفک)پر سسٹم ریزیلینس کے لیے تین سرٹیفکیٹس آف میرٹ سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈز ای ایس آئی سی کی جانب سے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل جناب اشوک کمار سنگھ نے وصول کیے۔
یہ ایوارڈز اس پروگرام میں پیش کیے گئے جس میں عالمی سوشل سیکورٹی کمیونٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ اس ایوارڈ سے ای ایس آئی سی کو مختلف اقسام کے سماجی تحفظ سے متعلق فوائد کی فراہمی میں اپنی خدمات کی عمدگی کے لیے نوازا گیا۔یہ اعزازات بھارت کی ورکنگ آبادی کو حفظان صحت اور سماجی سیکورٹی سے وابستہ خدمات فراہم کرنے میں ای ایس آئی سی کے صحت کی جدت طرازی، حسن کارکردگی اور سماجی شمولیت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔یہ اعتراف ای ایس آئی سی کی بین الاقوامی حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے اور دنیا بھر میں سماجی تحفظ کے نظاموں کو بہتر بنانے اور بہترین تجربات کے اشتراک کے لیے اس کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
اے اے اے+ (آسک این اپائنٹمنٹ موبائل ایپ)
ای ایس آئی سی کی ‘آسک این اپائنٹمنٹ(اے اے اے+)موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے، جو بیمہ شدہ افراد، مستفیدین، عملے اور ای ایس آئی پنشنرز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ 8 زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں انگریزی، ہندی اور 6 علاقائی زبانیں شامل ہیں۔یہ ایپ صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور صارفین کو آن لائن اپائنٹمنٹ بک کرنے، بغیر قطار میں لگے چیک اِن کرنے اور اپنے ای-ہیلتھ ریکارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پچھلے دو سالوں میں اس میں نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ مستفیدین کے لیے آدھار سیڈنگ، گھر سے سیمپل کلیکشن کی درخواست اور مختلف ای ایس آئی فوائد کے لیے اہلیت کی جانچ۔ مزید برآں اے اے اے + اپائنٹمنٹ والے مریضوں کے نسخے کو فارمیسی کاؤنٹر پر ترجیح دی جاتی ہے، تاکہ خدمات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن ( آئی ایس ایس اے) کے بارے میں
انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن 1927 میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)جنیوا کے تحت قائم کی گئی۔ یہ سماجی تحفظ کے اداروں، حکومتوں اور سماجی تحفظ کے محکموں کی سب سے اہم بین الاقوامی تنظیم ہے۔یہ ایسوسی ایشن سماجی تحفظ کی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پیشہ ورانہ رہنما اصول، ماہرانہ علم، خدمات اور مدد فراہم کرتی ہے، تاکہ اس کے اراکین متحرک سماجی تحفظ کا نظام تیار کر سکیں۔
آر ایس ایف ایف ایشیا-پیسفک، جوآئی ایس ایس اےکے زیر اہتمام ایک سالانہ بین الاقوامی اجتماع ہے، خطے میں سماجی تحفظ کے مسائل پر بحث اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد ایشیا-پیسفک خطے کی سماجی تحفظ کی تنظیموں کے درمیان تعاون اور مہارت کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
**************
ش ح ۔ م م۔ ص ج
U. No.3422
(Release ID: 2080621)
Visitor Counter : 33