صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تپ دق کے خاتمہ کے قومی پروگرام سے متعلق اپ ڈیٹ
بھارت میں تپ دق کے پھیلاؤ کی شرح میں 17 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ سال 2015 کی شرح 10 ہزار میں 237 سے کم ہوکر سال 2023 میں 10 ہزار میں 195 رہ گئی ہے
تپ دق سے ہونے والی اموات میں 21 اعشاریہ 4 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ سال 2015 میں ایک لاکھ میں 28 سے کم ہوکر سال 2023 میں ایک لاکھ میں 22 اموات رہ گئی ہیں
نوٹیفائیڈ تپ دق کیسز کی تعداد 2020 میں 18.05 لاکھ تھی جو 2023 میں بڑھ کر 25.52 لاکھ ہو گئے ہیں
Posted On:
03 DEC 2024 3:33PM by PIB Delhi
قومی تپ دق کے خاتمے کا پروگرام (این ٹی ای پی ) قومی صحت مشن (این ایچ ایم ) کے زیراہتمام لاگو کیا جاتا ہے۔ یہ پورے ملک میں تپ دق کے خاتمے کے لیے ایک قومی حکمت عملی منصوبہ (2025-2017) نافذ کرتا ہے۔
این ٹی ای پی کے تحت کی جانے والی اہم کوششیں اور اقدامات یہ ہیں:
- ریاست اور ضلع کے مخصوص اسٹریٹجک منصوبوں کے ذریعے تپ دق سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مرکوز اقدامات۔
- تپ دق کے مریضوں کو مفت ادویات اور تشخیصی ادویات کی فراہمی۔
- اہم کمزور اور ہموار آبادیوں میں مہم کے ذریعے فعال تپ دق کیس کی تلاش۔
- تپ دق اسکریننگ اور علاج کی خدمات کے ساتھ آیوشمان آروگیہ مندر کا انضمام۔
- تپ دق کیسز کی اطلاع اور انتظام کے لیے مراعات کے ساتھ نجی شعبے کی شمولیت۔
- مالیکیولر ڈائیگنوسٹک لیبارٹریوں کو ذیلی ضلع کی سطح تک بڑھانا۔
- تپ دق کے مریضوں کو غذائی امداد کے لیے نی-کشے پوشن یوجنا کے تحت کوریج کی توسیع۔
- رسوائی سے بچنے ، کمیونٹی بیداری بڑھانے اور صحت دیکھ بھال رویے کو بہتر بنانے کے لیے معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی ) اقدامات کو تیز کرنا۔
- تپ دق کے خاتمے کے لیے لائن وزارتوں کی کوششوں اور وسائل کو یکجا کرنا۔
- تپ دق کے مریضوں اور کمزور آبادی کے رابطوں کو تپ دق سے بچاؤ کے علاج کی فراہمی۔
- نی-کشے پورٹل کے ذریعے نوٹیفائڈ تپ دق کے کیسز کو ٹریک کرنا ۔
- نی-کشے مترا پہل کے تحت تپ دق کے مریضوں اور گھریلو رابطوں کو اضافی غذائیت، تشخیصی اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنا۔
این ٹی ای پی نے ہندوستان کو تپ دق سے پاک بنانے کے لیے اہم کوششیں کی ہیں۔ بھارت مںا تپ دق کے پھیلاؤ کی شرح میں 17 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ سال 2015 کی شرح 10 ہزار میں 237 سے کم ہوکر سال 2023 میں 10 ہزار میں 195 رہ گئی ہے۔ تپ دق سے ہونے والی اموات میں 21 اعشاریہ 4 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ سال 2015 مںر ایک لاکھ میں 28 سے کم ہوکر سال 2023 میں ایک لاکھ میں 22 اموات رہ گئی ہیں ۔ پچھلے پانچ برس میں تپ دق کیسز کے نوٹیفکیشن میں درج ذیل پیش رفت درج کی گئی ہے:
|
2020
(جنوری ۔ دسمبر)
|
2021
(جنوری ۔ دسمبر)
|
2022
(جنوری ۔ دسمبر)
|
2023
(جنوری ۔ دسمبر)
|
2024*
(جنوری ۔ اکتوبر)
|
تپ دق کے نوٹیفائڈ معاملے
|
18,05,670
|
21,35,830
|
24,22,121
|
25,52,257
|
21,69,438
|
- اعداد شمار کا حوالہ : نی۔ کشے (بتاریخ 19 نومبر 2024)
|
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
************
ش ح-ض ر-ا ک م
U.No:3348
(Release ID: 2080321)
Visitor Counter : 26