تعاون کی وزارت
سہکار پرگیہ پہل کی کامیابی
Posted On:
03 DEC 2024 3:39PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) جو کہ امداد باہمی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی کارپوریشن ہے، لکشمن راؤ انعامدار نیشنل اکیڈمی برائے کوآپریٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ(ا یل آئی این اے سی) جو این سی ڈی سی کے تربیت، تحقیق اور مشاورتی ونگ کے طور پر کام کرتی ہے، کے ذریعے سہکار پرگیہ پہل کو نافذ کرتی ہے۔ سہکار پرگیہ، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں بنیادی کوآپریٹیو میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ معاون کوآپریٹیو کے اہلکاروں اور اس کے اپنے اہلکاروں کے لیے ضرورت پر مبنی پروگرام ڈیزائن اور اس کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ سینٹر فار انٹرنیشنل کوآپریشن ان ٹریننگ اینڈ ایگریکلچرل بینکنگ (سی آئی سی ٹی اے بی)، نیٹ ورک فار ڈیولپمنٹ آف ایگریکلچرل کوآپریٹیو ان ایشیا اینڈ دی پیسیفک (این ای ڈی اے سی) اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے، تاکہ ہندوستان اور بیرون ملک کوآپریٹروں کے لیے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جا سکے۔ جن میں جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) ممالک کے کوآپریٹرز شامل ہیں۔
ملک بھر میں کوآپریٹو تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سہکار پرگیہ پہل کے تحت منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں کی تعداد کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
منعقدہ ٹریننگ پروگرام
|
2018-19
|
40
|
2019-20
|
66
|
2020-21
|
121
|
2021-22
|
256
|
2022-23
|
246
|
2023-24
|
194
|
2024-25
(22.11.2024)
|
156
|
کل
|
1079
|
سہکار پرگیہ پہل کے تحت منعقدہ ٹریننگ کے ذریعے پورے ملک میں مستفید کوآپریٹروں کی تعدادکی سال وارتفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
مستفید شرکاء
|
2018-19
|
1227
|
2019-20
|
1848
|
2020-21
|
8076
|
2021-22
|
19927
|
2022-23
|
18364
|
2023-24
|
11864
|
2024-25 (22.11.2024)
|
53546
|
کل
|
114852
|
کوآپریٹیو میں آپریشنل اور انتظامی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے سہکار پرگیہ کے تحت پیش کیے جانے والے مخصوص پروگرام درج ذیل ہیں: -
- کمیونیکیشن اسکل پر ٹریننگ
- پریزنٹیشن اسکل پر ٹریننگ
- بہتر کام کی کارکردگی کے لیے ہنر کو سمجھنے اور انتظام کرنے کی ٹریننگ
- دودھ دینے والے جانوروں کی نشوونما کے لیے توسیع اور رہنمائی کی مہارتوں کی ٹریننگ
- مائیکروسافٹ آفس اور انٹرنیٹ پر اسکلز کلینک پرٹریننگ
- زرعی کوآپریٹیو اور دیہی مالیاتی اداروں کے لیے انتظامی مہارتوں کو فروغ دینے کی ٹریننگ
- پرائمری لیول کوآپریٹیو میں جنرل مینجمنٹ پر ٹریننگ
- پرائمری لیول کوآپریٹیو میں اکاؤنٹس اور بک کیپنگ کی ٹریننگ
- پرائمری لیول کوآپریٹیو کے لیے بزنس ڈیولپمنٹ اور اثاثہ جات کے انتظام کی ٹریننگ
- کوآپریٹیو/ایس ایچ جیز میں گورننس اور بزنس ڈیولپمنٹ میں خواتین ڈائریکٹرز کے کردار کے بارے میں ٹریننگ
حکومت ہندہدف بند ٹریننگ اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے چھوٹی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ مصروفیت کوسرگرمی سے بڑھا رہی ہے۔ ٹریننگ نیڈس اینالیسس (ٹی این اے)کے انعقاد کے ذریعے ان کوآپریٹیو کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروگرام تیار کیے جارہے ہیں۔
عملی معلومات فراہم کرنے، جدیدانتظامی طریقوں کو متعارف کرانے، حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد چھوٹے کوآپریٹیو کو مؤثر طریقے سے کام کرنے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
ایل آئی این اے سی- علاقائی تربیتی مراکز ( آر ٹی سیز)کے ذریعے زمینی سطح پر چھوٹی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
منعقدہ ٹریننگ پروگراموں کی تعداد
|
2019-20
|
19
|
2020-21
|
54
|
2021-22
|
159
|
2022-23
|
166
|
2023-24
|
98
|
2024-25 (22.11.2024)
|
84
|
کل
|
580
|
*************
(ش ح ۔اک۔ن ع(
U.No 3343
(Release ID: 2080125)