صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 3 سے 7 دسمبر تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

Posted On: 02 DEC 2024 7:18PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 سے 7 دسمبر 2024 تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی۔

3 دسمبر کو صدر جمہوریہ پنڈت رگھوناتھ مرمو کے نئے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی اور بھونیشور میں ادیم اوار جارپا جاہر کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 4 دسمبر کو پوری کے شری جگناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گی۔ وہ گوپا بندھو آیوروید مہاودیالیہ، پوری کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ بلیو فلیگ بیچ، پوری میں بحریہ کی دن کی تقریب اور آپریشنل مظاہرے میں شرکت کریں گی۔

5 دسمبر کو صدر جمہوریہ اوڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی، بھونیشور کے 40ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن وہ بھونیشور میں نئے جوڈیشل کورٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گی۔

6 دسمبر کو اپربیڈا میں صدر جمہوریہ طلبہ اور گاؤں والوں سے بات چیت کریں گی۔ اسی دن، رائے رنگ پور میں، وہ مہیلا مہاودیالیہ، رائے رنگ پور کی طالبات اور اساتذہ سے بھی بات چیت کریں گی۔

7 دسمبر کو، صدر بنگیریپوسی-گوروماہیسانی؛ بورامارا-چاکولیا اور بدم پہاڑ-کیندوجھار گڑھ ریل لائن؛ قبائلی تحقیق اور ترقیاتی مرکز، رائے رنگ پور؛ ڈنڈبوس ہوائی اڈہ، رائے رنگ پور اور سب ڈویژنل ہسپتال، رائے رنگ پور سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گی/ سنگ بنیاد رکھیں گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

02-12-2024

U: 3314

 


(Release ID: 2079934) Visitor Counter : 28