نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روایتی کھیلوں کا فروغ

Posted On: 02 DEC 2024 6:35PM by PIB Delhi

’کھیل‘ ایک ریاستی موضوع ہونے کی بنا پر روایتی کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کے مقابلوں کا انعقاد کرنے سمیت کھیلوں کی ترقی کی ذمے داری بنیادی طور پر متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر منحصر ہے۔ مرکزی حکومت صرف ان کی کوششوں میں اہم خلا کو پُر کرتی ہے۔

تاہم، ’دیہی اور مقامی/ قبائلی کھیلوں کا فروغ‘ کھیلو انڈیا اسکیم کا ذیلی جزو ہے، خاص طور پر ملک میں دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف ہے۔

اس جزو کے تحت فروغ دینے کے لیے ملاکھمب، کلاریپایاتو، گٹکا، تھانگ ٹا، یوگاسنا اور سلمبم کے دیسی/روایتی کھیلوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ کھیل سالانہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی/ یوتھ گیمز کا حصہ ہیں۔

اس جزو کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سازوسامان کی مدد، کوچوں کی تقرری، کوچوں کی تربیت اور شناخت شدہ کھلاڑیوں کو اسکالرشپ کے لیے گرانٹس منظور کیے جاتے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

02-12-2024

U: 3312

 


(Release ID: 2079896) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil