وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پریٹن مترا اور پریٹن دیدی

Posted On: 02 DEC 2024 5:31PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے پریٹن متر/پریٹن دیدی کے نام سے قومی ذمہ دار سیاحتی پہل شروع کی ہے۔ اس پہل کو ہندوستان بھر میں 6 سیاحتی مقامات اورچھا (مدھیہ پردیش)، گندی کوٹا (آندھرا پردیش)، بودھ گیا (بہار)، ایزول (میزورم)، جودھ پور (راجستھان) اور سری وجئے پورم (انڈمان و نکوبار جزائر) پر آزمائشی پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔

اس اقدام کے ذریعے سیاحت کی وزارت کا مقصد سیاحوں کے لئے دوستانہ برتاؤ رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرکے جو اپنی منزل کے لیے فخریہ سفیر اور کہانی سنانے والے ہیں، سیاحوں کے مجموعی تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ ان تمام افراد کو سیاحت سے متعلق تربیت اور بیداری فراہم کرکے کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کسی مقام پر مشغول ہوتے ہیں۔

’اتیتھی دیوو بھوا‘ کے ذریعہ چلائی گئی مہم کے تحت کیب ڈرائیور، آٹو ڈرائیور، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں، بس اسٹیشنوں کے عملہ، ہوٹل کے عملہ، ریسٹورنٹ کے کارکن، ہوم اسٹے کے مالکان ٹور گائیڈ، پولیس اہلکار، خوانچہ فروش، دکاندار، طلبہ اور بہت سے لوگوں کو سیاحت کی اہمیت، عمومی صفائی ستھرائی، حفاظت، پائیداری اور سیاحوں کو مہمان نوازی کے اعلیٰ ترین معیار فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں تربیت اور آگاہی فراہم کی گئی۔ اس سال 15 اگست کو اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک اس اقدام کے تحت 3500 سے زائد افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔

سیاحت کے عالمی دن 2024 کے موقع پر، وزارت سیاحت نے پریٹن متر اور پریٹن دیدی کو ملک کے 50 سیاحتی مقامات تک بڑھایا۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 3305


(Release ID: 2079888)