وزارات ثقافت
مہابھارت دور کے ثقافتی ورثے کا تحفظ
Posted On:
02 DEC 2024 5:25PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ محکمہ آثارقدیم یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے پاس ہستینا پور، میرٹھ میں ایک محفوظ مقام ہے جسے مرکزی حکومت نے 2021-22 میں پانچ 'آئیکونک سائٹس' میں سے ایک قرار دیا تھا۔
سائٹ کے اندر تحفظ اور ترقی کے کام مثلاً سائٹ کو مرکزی سڑک سے جوڑنے والے راستوں کی تعمیر، پارکنگ، باغات کی ترقی اور ضروری عوامی سہولیات کی فراہمی کا کام ماضی قریب میں کیا گیا ہے۔ 2021-22 اور 2022-23 میں ہستینا پور کے سائٹ پر آثار قدیمہ کی کھدائی بھی کی گئی تھی اور اس مقام پر کھدائی اور نتائج کے بارے میں ایک تصویری نمائش بھی لگائی گئی۔ سائٹس سے تجاوزات بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
*****
ش ح۔ ا ک ۔ ج
Uno-3299
(Release ID: 2079839)
Visitor Counter : 25