وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ڈی ایس کے تحت قبائلی ہوم اسٹیز کا نفاذ

Posted On: 02 DEC 2024 5:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں ‘پردھان منتری جنجاتیہ اننت گرام ابھیان’ کے ایک حصے کے طور پر وزارت سیاحت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی ہوم اسٹیز کے قیام کی پہل کو منظوری دی ہے۔ مذکورہ اقدام  میں 5 لاکھ  روپے فی یونٹ (نئی تعمیر کے لیے)، 3 لاکھ تک (تزئین و آرائش) کے لئے اور گاؤں کی کمیونٹی کی ضرورت کے لیے 5 لاکھ روپے  تک کی مدد کے ساتھ 1000 ہوم اسٹیز کی ترقی شامل ہے۔ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسکیموں کا نفاذ حکومت ہند کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ موجودہ رہنما خطوط، قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے، جس میں مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت بھی شامل ہے۔

 

ش ح۔  ا ک  ۔ ج

Uno-3300

 


(Release ID: 2079821) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil