پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایتھنول ملے ہوئے ایندھن کو اپنانے کی شرح
Posted On:
02 DEC 2024 4:07PM by PIB Delhi
حکومت ایتھنول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت پٹرول میں ایتھنول ملانے کے کام کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جہاں سرکاری زمرے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) ایتھنول ملاہوا پٹرول فروخت کرتی ہیں۔ ای بی پی پروگرام کے تحت، ایتھنول سپلائی ایئر(ای ایس وائی) 19-2018 میں پٹرول میں ایتھنول ملانے کی شرح 188.6 کروڑ لیٹر سے بڑھ کر24-2023 میں 700 کروڑ لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے۔جہاں تک فیصد کا تعلق ہے تو پٹرول میں ایتھنول ملانے کی شرح ای ایس وائی 19-2018 کے پانچ فی صد سے بڑھ کر ای ایس وائی 24-2023 میں 14.6 فی صد ہوگئی۔
2019 کے بعد سے، یہاں پر ملاوٹ والا پٹرول بیچنے والے خردہ دوکانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سال 2019 میں عوامی شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 43168 خردرہ دوکانوں سے تیل کی مصنوعات کی فروخت کی، جو سال 2024 میں اور بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
ای بی پی پروگرام کے تحت، ای ایس وائی19-2018 سے ای ایس وائی24-2023 تک تخمینی بیرونی کرنسی بچت حسب ذیل ہے:
ای ایس وائی
|
غیرملکی زرمبادلہ کی تخمینہ بچت (کروڑ روپے میں)
|
2018-19
|
5500
|
2019-20
|
3500
|
2020-21
|
10100
|
2021-22
|
22500
|
2022-23
|
24300
|
24-2023 (30ستمبر2024 تک)
|
28400
|
ماخذ: پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل(پی پی اے سی)
حکومت نے پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں ایتھنول کی پیداوار کے لیے فیڈ اسٹاک کی توسیع، ای بی پی پروگرام کے تحت گنے کی بنیاد پر ایتھنول کی خریداری کے لیے انتظامی قیمت کا طریقہ کار، گڑ کے ساتھ ساتھ اناج سے ایتھنول کے پروڈکشن کے لیے ایتھنول انٹریسٹ سب وینشن اسکیمس (ای آئی ایس ایس) ، ڈیڈیکیٹ ایتھنول پلانٹس (ڈی ای پیز) وغیرہ کے ساتھ او ایم سیز کے ذریعہ پیداوار اور طویل مدتی آف ٹیک ایگریمنٹس(ایل ٹی او اے) شامل ہیں۔ پچھلے تین سالوں کے دوران، 30 نومبر 2024 تک، ای بی پی پروگرام کے نتیجے میں کسانوں کو تقریباً 57552 کروڑ روپے کی فوری ادائیگی، 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے غیر ملکی زرمبادلہ کی تخمینہ بچت، تقریباً 110 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کی تبدیلی اور تقریباً 332 لاکھ میٹرک ٹن خالص کاربن ڈائی آکسائڈ کمی عمل میں آئی ہے۔
یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔م م ۔ ج ا
(U: 3287)
(Release ID: 2079762)
Visitor Counter : 24