قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی کی دو ہفتے کی آن لائن قلیل مدتی انٹرن شپ اختتام پذیر
قائم مقام چیئرپرسن، محترمہ وجیہ بھارتی سیانی نے تربیت یافتگان سے اپیل کی کہ وہ ہر فرد کے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوران حاصل کردہ بصیرتوں کوعملی جامہ پہنائیں
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے 52 طلبہ وطالبات نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
02 DEC 2024 3:40PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے زیر اہتمام دو ہفتے کا آن لائن مختصر مدتی انٹرن شپ پروگرام آج اختتام پذیر ہو گیا۔پروگرام کا آغاز 18 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔ ملک کے مختلف علاقوں اور دور دراز خطوں کی مختلف یونیورسٹیوں کے 52 طلبہ وطالبات نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے این ایچ آر سی کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ وجیہ بھارتی سیانی نے کمیشن کے زیر اہتمام انٹرن شپ کو کامیابی سے مکمل کرنے پر طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تربیت یافتگان ہر فرد کے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پروگرام کے دوران حاصل کردہ بصیرتوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔
انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوں کی حیثیت سے تیار ہو کر زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کریں۔ انہوں نے ہمدردی، رحم دلی، انصاف، آزادی، مساوات اور باہمی بھائی چارے کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل جناب بھرت لال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت یافتگان کے اعمال وافعال میں انسانی حقوق کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اپنے حاصل کردہ علم کی عکاسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے تربیت یافتگان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بنیادی انسانی اقدار کو اپنے اندراپنائیں، باہمی بھائی چارے اور مساوات کے نظریات کو برقرار رکھیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے سرگرمی سے کام کریں۔
این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کمار نیم نے انٹرن شپ کی رپورٹ پیش کی۔ این ایچ آر سی کے سینئر افسران، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ذریعہ انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر سیشن کے انعقاد علاوہ، تربیت یافتگان کو دہلی کے منڈولی جیل، تھانے اور آشا کرن شیلٹر ہوم کا ورچوئل دورہ بھی کرایا گیا ۔ انہیں مختلف سرکاری اداروں کے کام کاج، انسانی حقوق کے تحفظ کے طریقہ کار، زمینی حقائق اور معاشرے کے کمزور طبقات کے انسانی حقوق کے تحفظ کے تقاضوں سے بھی روشناس کرایا گیا۔
جناب دیویندر کمار نیم نے کتاب پر تبصرہ نگاری ، گروپ ریسرچ پروجیکٹ پریزنٹیشن اور تقریری مسابقہ کے فاتحین کا بھی اعلان کیا۔ کمیشن کے ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ نے سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
**************
(ش ح۔م ش۔ش ت)
U:3286
(Release ID: 2079748)
Visitor Counter : 29