وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو اے ایم! دہلی میں مانگا، اینیمے اور ویب ٹون کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتا ہے؛ شرکاء نے جاندار کوسپلے اور وائس ایکٹنگ پرفارمنس پیش کیں

Posted On: 01 DEC 2024 3:02PM by PIB Delhi

مانگا اور اینیمے کے شوقین افراد کے لئے ایک بہترین موقع: ڈبلیو اے ایم! میں شامل ہوں اور جیتنے کا موقع حاصل کریں!

بھارت کی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن (ایم ای اے آئی) نے اطلاعات و نشریات کی وزارت، حکومتِ ہند کے ساتھ ملکر 30 نومبر 2024 کو دہلی میں شاندار ڈبلیو اے ایم! (ویوز اینیمے اینڈ مانگا مقابلہ) کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن دہلی میں منعقد ہوا، جس نے حاضرین کو بھرپور جوش و خروش سے متعارف کرایا اور بھارت کے مانگا، اینیمے اور ویب ٹون تخلیق کاروں کی بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

گواہاتی، کولکاتہ، بھوبنیشور اور وارانسی میں کامیابی کے بعد، ڈبلیو اے ایم! دہلی میں 199 شرکاء نے حصہ لیا، جن میں مانگا (جاپانی طرز کے کامکس)، ویب ٹون (ڈیجیٹل کامکس) اور اینیمے (جاپانی طرز کی اینیمیشن) کے مختلف زمروں کے فنکار شامل تھے۔ اس پروگرام میں 28 رنگا رنگ کوسپلے اور وائس ایکٹنگ کے شرکاء نے بھی شرکت کی، جنہوں نے پسندیدہ اینیمے اور گیمنگ کرداروں کو حقیقت کا روپ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XIWM.jpg

اس پروگرام میں ویتنامی اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر مائی تھو ہیوین، امریکی-ویتنامی پروڈیوسر اور اداکارہ جیکولین تھاو نگوین، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر جناب سوشیل کمار بھاسن اور میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے نائب صدر جناب کمال پاہوجا نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مائی تھو ہیوین نے بھارت سے ابھرنے والے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور اپنی آنے والی تھیٹرک ریلیز ’’اے فریجائل فلاور‘‘ کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس فلم کو مضبوط ارادے اور خود شناسی کی کہانی کے طور پر متعارف کرایا، جو شاندار بصری منظرناموں کے ساتھ گہری جذباتی داستان کو یکجا کرتی ہے۔

 

کوسپلے مقابلہ اور وائس ایکٹنگ مقابلہ

 

دن کا سب سے بڑا منظر وہ شاندار کوسپلے مقابلہ تھا جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا، جہاں شرکاء نے اپنے پسندیدہ اینیمے اور گیمنگ کرداروں کو تخلیق اور مہارت کے ساتھ پیش کیا۔ وائس ایکٹنگ مقابلہ بھی ایک اہم حصہ تھا جس میں 14 ماہر شرکاء نے اپنی پرفارمنس سے بھارت کی پرفارمنس آرٹس میں بڑھتی ہوئی مہارت کو اجاگر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SJVK.jpg

 

جذبے کو بڑھاتے ہوئے، اس ایونٹ میں ’’ٹی آر آئی او‘‘ کی خصوصی جھلک بھی پیش کی گئی، جو بھارت کی پہلی اینیمے ہے جو اس وقت وائبھوی اسٹوڈیوز کے تحت زیرِ ترقی ہے، جس نے ناظرین میں تخلیقی جذبے اور امیدوں کا ایک نیا جوش پیدا کیا۔

دن کا اختتام ایک شاندار ایوارڈ تقریب سے ہوا، جہاں فاتحین کو جناب انوبھاو سنگھ (او ایس ڈی بی سی کے چارج میں) اور جناب گرویٹ سنگھ (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا) نے اعزازات سے نوازا۔ فاتحین کو نقد انعامات،  ڈبلیو اے سی او ایم کے پین ٹیبلٹس، فیبر-کاسٹل کے گڈیز ہیمپرز اور ’’ٹی آر آئی او‘‘کی آفیشل مرچنڈائز پیش کی گئی، جس کے ذریعے ان کی شاندار کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O87E.jpg

 

ڈبلیو اے ایم! صرف ایک مقابلہ نہیں ہے—یہ ٹیلنٹ کو فروغ دے کر اور ذہنی ملکیت کی تخلیق کو تحریک دے کر بھارت کے تخلیقی ذہنوں کو متاثر اور مضبوط بنانے کی ایک تحریک ہے۔ ہمارا مقصد بھارت کو مانگا، اینیمے اور ویب ٹونز کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ دہلی میں یہاں دکھائی گئی جوش اور تخلیقیت بھارت کی تخلیق کار معیشت کے روشن مستقبل کی غماز ہے۔

 

ڈبلیو اے ایم! دہلی کے فاتحین

 

زمرہ

پوزیشن

فاتحین

انعامی رقم (روپے میں)

کوسپلے

 

فاتح

وش

5000

دوسرا مقام

دھرو تلی

3000

آواز کی اداکاری

فاتح

ریشم تلوار

5000

دوسرا مقام

دیپک سینی۔

3000

تیسرا مقام

یاجن وڈیرہ

2000

مانگا

طلباء کا زمرہ

ہرشیکا

پیشہ ورانہ زمرہ

روہن داس

ویب ٹون

طلباء کا زمرہ

نشانت دیسوال

 

خصوصی ذکر: ریشم تلوار کا کیا گیا – بھارت کی پہلی مین اسٹریم وائس ایکٹر جنہیں بصارت کی کمی ہے۔

 

ڈبلیو اے ایم! کے بارے میں

ڈبلیو اے وی ای ایس (ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ – https://wavesindia.org) کا حصہ ہونے کے ناطے، ڈبلیو اے ایم! بھارت کے اینیمیشن، گیمنگ اور مانگا کے شعبوں کو بلند کرنے کی کوششوں میں پیش پیش ہے۔ ہر شہر میں یہ ایک نئی تخلیق کاروں کی لہر کو متاثر کرتا ہے، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے اور ان متحرک فنون کا جشن مناتا ہے جو دنیا بھر میں ناظرین کو مسحور کرتے ہیں۔

 

 

ش ح۔  م ع ۔  م ت                                              

01.12.2024

U - 3249


(Release ID: 2079526) Visitor Counter : 34