وزارت سیاحت
کرشناوینی سنگیتا نیراجنم میلہ
وجئے واڑہ میں عظیم الشان میوزیکل جشن کی تمہید
Posted On:
30 NOV 2024 3:16PM by PIB Delhi
کرشناوینی سنگیتا نیراجنم میلہ 2024 کے پیش خیمہ کے طور پر وزارت ثقافت، وزارت ٹیکسٹائل، اور حکومت آندھرا پردیش کے تعاون سے وزارت سیاحت یكم دسمبر 2024 کو تمہیدی ایونٹس کی ایک سیریز کا فخر کے ساتھ اعلان کرتی ہے۔ ثقافتی اعتبار سے یہ بھرپور کنسرٹس پورے آندھرا پردیش میں روحانی طور پر اہم مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جو سامعین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ تخلیق کرنے کے لیے موسیقی، ورثے اور عقیدت کو یكجا کرتے ہیں۔
کرشناوینی سنگیتا نیراجنم میلہ تلگو ثقافت کی بھرپور وراثت اور کلاسیکی روایات میں تلگو زبان کی نمایاں شراکت کا جشن مناتا ہے، جس میں کمپوزیشن کے لازوال ذخیرے کی نمائش ركھی گئی ہے۔ اس میلے کا مقصد نوجوان نسل کے لیے متعلقہ شاندار روایات کو زندہ کرنا ہے اور جی آئی ٹیگ شدہ دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔
میلے كےاس دوسرے ایڈیشن میں اس سال کی کرشناوینی سنگیتا نیراجنم میلہ میسورو سنگیتا سوگندھا کی کامیابی کی پیروی کرتا ہے کیونکہ وزارت سیاحت ہندوستان کے ثقافتی ورثے میں وابستہ موسیقی کی سیاحت کے لیے ایک سانچہ پیش کرتی ہے۔
تمہیدی ایونٹس میں کچھ بہترین کلاسیکی موسیقاروں کی فنکارانہ مہارت کا مشاہدہ کرنے کے ایک شاندار موقع فراہم کیا جا رہا ہے جن کی پرفارمنس ہندوستانی موسیقی کی گہری روایات کی گونج ہو گی۔ ہر کنسرٹ کو اس کے مقام کی منفرد ثقافتی شناخت کا جشن منانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے سامعین کو آندھرا پردیش کے مشہور مندروں اور ورثے کے مقامات کے روحانی ماحول مكا لطف اٹھائیں گے۔
تمہیدی ایونٹس کا شیڈول
سریکاکولم
مقام: سری سورینارایا سوامی واری دیوستھانم، ارساولی، سریکاکولم
وقت: شام 5:30 سے شام 6:30 تک
آرٹسٹ: مندا سودھا رانی
راجہ مہندرورام (راجمندری)
مقام: سری وینکٹیشورا انم کالاکندرم، سیشایا میٹا، راجمہندرا ورم
وقت: شام 5:30 سے شام 6:30 تک
آرٹسٹ: تُلسی وشواناتھ
منگلاگیری۔
مقام: سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر، مین آر ڈی، منگلاگیری، گنٹور (ضلع)، اے پی
وقت: شام 5:30 سے شام 6:30 تک
موضوع: نرسمہا سوامی پر کرتھیس
فنکار: ایم نارائن سرما اور ایم یامونا رمن
آہوبیلم
مقام: سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر، آہوبیلم - 518545، نندیال (ضلع)
وقت: شام 5:30 سے شام 6:30 تک
آرٹسٹ: دیپیکا وردراجن
تروپتی
مقام: سری پدماوتی مہیلا وشو ودیالیم، خواتین کی یونیورسٹی، تروپتی
وقت: شام 5:30 سے شام 6:30 تک
آرٹسٹ: بال کرشن پرساد گارو
******
U.No:3235
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2079378)
Visitor Counter : 37